وقف کے بعد بی جے پی کی نظر اب عیسائی، جین، بدھ اور ہندو مندروں کی زمین پر ہے، ادھو ٹھاکرے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سنجے راؤت نے کہا کہ بی جے پی کو غربت کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیئے اور دعویٰ کیا کہ پچھلے سال اسمبلی انتخابات سے پہلے اسکی طرف سے خرچ کی گئی رقم مہاراشٹر کے بجٹ کے برابر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ وقف ترمیمی قانون کو لاگو کرنے کے بعد بی جے پی اب اپنے دوستوں کے لئے عیسائیوں، جینوں، بدھوں اور یہاں تک کہ ہندو مندروں کی زمینوں پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے اپنے سابق اتحادی بی جے پی کو اس کے یوم تاسیس پر بھگوان رام جیسا برتاؤ کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون کے بعد اگلا قدم عیسائی، جین، بدھ اور یہاں تک کہ ہندو مندروں کی زمینوں پر بھی نظر ڈالنا ہوگا۔ این سی پی (شرد پوار) کے لیڈر جتیندر اوہاڈ نے بھی آر ایس ایس کے ماؤتھ پیس آرگنائزر میں شائع ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا ہی الزام لگایا ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کو قیمتی زمینیں دیں گے، انہیں کسی بھی برادری سے کوئی محبت نہیں ہے۔ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کے سنجے راؤت نے کہا کہ مستقبل میں تمام وقف زمینیں بی جے پی کے صنعتکار دوستوں کے پاس جائیں گی۔ سنجے راؤت نے کہا کہ بی جے پی کو غربت کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیئے اور دعویٰ کیا کہ پچھلے سال اسمبلی انتخابات سے پہلے اس کی طرف سے خرچ کی گئی رقم مہاراشٹر کے بجٹ کے برابر تھی۔ دریں اثنا این سی پی (شرد پوار) کے لیڈر جتیندر اوہاڈ نے دعویٰ کیا کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے بعد اب ملک میں عیسائیوں کی باری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ بی جے پی کے بعد
پڑھیں:
کراچی، کورنگی کریک کی آگ دیکھ کر لگ رہا ہے زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں، چیف فائر آفیسر
ہمایوں خان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک آگ کو لگے ہوئے سات دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چیف فائر آفیسر نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ عموماً ایسی آگ کو ایک ماہ جلنے دیا جاتا ہے، آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔