غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 46 فلسطینی شہید،بمباری جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 46 فلسطینی شہید،بمباری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
غزہ (آئی پی ایس )غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں کم ازکم 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق 18 مارچ کو یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں کم ازکم 1309 فلسطینی شہید جبکہ 3 ہزار 184 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی دہشت گردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
الجزیرہ عربی کے مطابق فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں آج صبح سے جاری حملوں میں کم ازکم 11 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں سے کم ازکم 9 افراد خان یونس میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔غزہ کے شہری دفاع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کو طبی عملے کے قتل کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جانابدتر ہوگا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے کہا ہے کہ امدادی کارکنوں، پیرا میڈکس اور سول ڈیفنس کی ٹیموں پر حملے کے اثرات بہت سنگین ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا بین الاقوامی برادری یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ ہیلتھ ورکرز اپنے انسانی مشن کی تکمیل بند کر دیں؟
انہوں نے کہا کہ اگر ان مجرموں کو سزا نہیں دی گئی اور یہ اسرائیلی بے رحمی سے کام کرتے رہے تو وہ فلسطینی آبادی میں مزید جنگی جرائم اور مزید قتل عام کا ارتکاب کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مستقبل میں اس سے بھی بدتر واقعات پیش آنے کا خدشہ ہے، کیونکہ طبی عملے، ایمبولینس اور محکمہ شہری دفاع کے مزید ارکان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور قتل کیا جا سکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آبادی برباد ہوچکی ہے اور امدادی کارکن اپنے فرائض انجام دینے کے قابل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور دیگر قانونی ادارے اسرائیلی افواج اور مجرموں کے خلاف سخت اقدامات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو مناسب تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے کیونکہ میں نے جو جیکٹ پہنرکھی ہے وہ میری حفاظت کے لیے ہے جو بین الاقوامی انسانی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کے تحت قابل احترام ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی شہید
پڑھیں:
غزہ: اسرائیلی فوج کی فلسطینی طبی کارکن کو قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ مہینے غزہ میں قتل کیے گئے 15 امدادی کارکنوں میں سے ایک کی موت کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے بعد اسرائیلی فوج کے دعوؤں کی بھی قلعی کھل گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے امدادی کارکنوں میں سے ایک کے موبائل فون سے ویڈیو برآمد ہوئی ہے جو ساری صورت حال کو بیان کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 50 فلسطینی شہید
یہ ویڈیو قریباً 7 منٹ کی ہے، فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق یہ شہید کیے گئے کارکن رفعت رضوان کے موبائل فون سے ملی ہے، اور بظاہر یہ چلتی ہوئی گاڑی کے اندر سے بنائی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرخ فائر انجن اور واضح طور پر نشان زد ایمبولینسیں ہیڈلائٹس اور چمکتی ہوئی ایمرجنسی لائٹس کے ساتھ جا رہی ہیں۔
ویڈیو کے مطابق گاڑیاں سڑک کے کنارے ایک دوسرے کے ساتھ رکتی ہیں اور دو وردی والے آدمی باہر نکلتے ہیں، اور پھر 2 طبی اہلکاروں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جن میں سے ایک کہہ رہا ہے ’گاڑی، گاڑی‘، اور دوسرا جواب دے رہا ہے لگتا ہے یہ حادثہ ہے۔ پھر چند سیکنڈ بعد گولیوں کی بوچھاڑ سنائی دیتی ہے اور اسکرین سیاہ ہو جاتی ہے۔
دوسری جانب ریڈکریسنٹ کے ترجمان نیبل فرسخ نے کہاکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی کارکنوں پر فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 23 مارچ کو 15 امدادی کارکنوں کو شہید کیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان کی جانب سے کسی ایمبولینس پر حملہ نہیں کیا گیا، بلکہ مشتبہ گاڑیوں میں قریب آنے والے دہشتگردوں پر فائرنگ کی گئی، تاہم ہلال احمر کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو ان دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں غزہ: اسرائیل کی بمباری سے 3 دنوں میں 200 بچوں سمیت 500 سے زائد فلسطینی شہید
ویڈیو کے مطابق طبی عملے کا کارکن کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے کہتا ہے، یااللہ میری شہادت کو قبول فرما، اس کے ساتھ وہ یہ بھی کہتا ہے کہ ماں مجھے معاف کردینا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی فوج شہادت طبی عملے کا کارکن غزہ فلسطین ہلال احمر وی نیوز ویڈیو