وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔
شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔
وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔
شہباز شریف لندن سے واپس آجائیں گے تاہم نواز شریف لندن میں دو ہفتے گزاریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ ختم کرکے 11 اپریل کو ترکیہ چلی جائیں گی جبکہ مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی بیلاروس سے ترکیہ جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 12 اپریل کو چوتھے اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم سے خطاب کریں گی اور 13 اپریل کو اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم میں متفقہ قرارداد کے بعد واپس آئیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف مریم نواز اپریل کو
پڑھیں:
نواز شریف کا مریم کے ہمراہ لندن جانے کا امکان
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا صاحبزادی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن جانے کا امکان ہے.ذرائع نےبتایا کہ نواز شریف آئندہ ہفتے لندن جائیں گے جہاں ان کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ وہ اووسیز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف 2 ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی بیلاروس سے لندن پہنچیں گے۔ لندن میں شریف خاندان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں.اکتوبر 2024 میں سابق وزیر اعظم براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے تھے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ (ن) لیگی صدر کی پرواز صبح 9 بجے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی لندن کیلیے روانہ ہوئی، وہ جاتی عمرہ رائیونڈ سے سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ پہنچے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ (ن) لیگی صدر کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ وہ لندن میں اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔