کراچی:

کورنگی کریک میں لگنے والی آگ سے اُبلنے والے پانی کے نمونوں کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔

ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق آگ کے مقام سے لی گئی پانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں ہائیڈرو کاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم نکلی ہے۔

پانی میں بینزین (Benzene)، ٹولوین (Toluene)، اور ٹیٹرا کلوروتھین (Tetrachloroethane) کی زائد مقدار پائی گئی ہے جبکہ او زائلین (o-Xylene) بھی معمولی مقدار میں زائد پایا گیا۔           

ذرائع کے مطابق پانی میں بینزین، ٹولوین اور ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔

ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے۔ فی لیٹر پانی میں ٹولوین 5 کے بجائے 15 مائیکرو گرام برآمد ہوئی، او زائلین بھی معمولی مقدار سے زائد پایا گیا۔

ماہرین کے مطابق کیمیکل عناصر زہریلے اور آتش گیر ہیں، فضاء میں زیادہ مقدار شامل ہونے کی صورت میں انسانی صحت کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ آگ کے اردگرد اور متصل علاقے میں ماسک کا استعمال کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مائیکرو گرام

پڑھیں:

کراچی: کورنگی کریک کی آگ دیکھ کر لگ رہا ہے زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں، چیف فائر آفیسر

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک آگ کو لگے ہوئے سات دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جاسکتی ہے لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔

چیف فائر آفیسر نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔

ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ عموماً ایسی آگ کو ایک ماہ جلنے دیا جاتا ہے، آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار
  • اے این ایف کی چاغی میں کارروائی، ڈھائی ہزار کلو گرام افیون برآمد
  • بلاول تقریریں کرنے کے بجائے ابو سے پوچھ لیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی؟ بیرسٹر ڈاکٹر سیف
  • کراچی، کورنگی ڈیڑھ نمبر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی
  • کراچی، کورنگی آگ کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی
  • کراچی: سڑک پر کی گئی کھدائی سے مٹی میں دبی ہوئی شخص لاش برآمد
  • کراچی، کورنگی کریک کی آگ دیکھ کر لگ رہا ہے زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں، چیف فائر آفیسر
  • کراچی: کورنگی کریک کی آگ دیکھ کر لگ رہا ہے زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں، چیف فائر آفیسر
  • پانی کے ضیاع پر کارروائی ضروری، حکومت واٹر ایمرجنسی نافذ کرے: لاہور ہائیکورٹ