پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی  اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب لاور کے بیدیاں روڈ پر واقع خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، اور سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی سمیت متعدد اراکین اسمبلی نے اس پرمسرت تقریب میں شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی معروف فیملی کی شادی کی اس تقریب میں صرف چند افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا ایک سرکاری ملازم تھے، ان  کے والد ملک کے ممتاز سیاستدان تھے، انہوں نے سابق اہلیہ شریٰ بی بی پر سنگین الزامات لگائے، ان کی 28 سال تک چلنے والی شادی 2017  میں طلاق پر ختم ہوئی۔

بشریٰ بی بی کا نام پہلی بار خبروں کی زینت بنا جب انہوں نے 2018 میں عمران خان سے شادی کی، رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ نے ایک مزار پر ملاقات کے بعد رہنمائی کے لیے بشریٰ بی بی سے رجوع کیا۔

یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بشریٰ بی بی نے پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان کی سیاسی کامیابی تب ہی ممکن  ہے جب وہ شادی کر لیں۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی ان دنوں قانونی مشکلات کا شکار ہیں اور متعدد الزامات کے تحت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کے  زخمی ہونے  کے معاملے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا  جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا، 12 سالہ مزمل اپنے چچا کے ساتھ کشمیر پتی روڈ پر جا رہا تھا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم حسیب نے فائرنگ کی جس سے بچہ زخمی ہوا، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ترجمان پولیس نے کہ ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی ہے، ہوائی فائرنگ کی اندھی گولیاں قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں، شہری کسی بھی جگہ قانون کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری 15 پر رپورٹ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
  • ہانیہ عامر کا شادی کی تقریب میں شاندار رقص، مداحوں کے دل جیت لیے۔
  • ہانیہ عامر کاشادی کی تقریب میں شاندار رقص،ویڈیووائرل
  • بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے کی شادی، کونسی اہم شخصیات شامل ہوئیں؟
  • گلوکارہ ماریا انیرا سعد بشیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
  • بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک
  • بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
  • لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
  • قاضی فائزعیسیٰ پرحملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بحال