چین کی صارفی مارکیٹ میں تیزی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
چین کی صارفی مارکیٹ میں تیزی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کےلئے مختلف حوصلہ افزاء پالیسیوں میں تیزی اور اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے اثرات کی وجہ سے چینی صارفین کی مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے آف لائن کھپت ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 14.
پہلی سہ ماہی میں چین میں چھوٹی اجناس کی مارکیٹ کے بزنس ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 16.3 فیصد اضافہ ہوا، جس میں سے مارچ میں گذشتہ سال کی نسبت 21.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کی روزمرہ زندگیوں سے وابستہ چھوٹی اجناس کی فروخت مضبوط رہی ہے اور لوگوں کی اشیاء ضروریہ کی کھپت اور طلب میں تیزی آرہی ہے ۔
اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی لائف سروسز کے کھپت ہیٹ انڈیکس میں پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 18.3 فیصد اضافہ ہوا ، جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 7.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے، جس میں سے مارچ میں سال بہ سال 14.5 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعتوں کے لحاظ سے تفریحی صنعت اور کیٹرنگ انڈسٹری میں سال بہ سال بالترتیب 67.6 فیصد اور 14.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جو روز مرہ کی عوامی خدمات کی کھپت کی بحالی کے رجحان کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ٹرمپ نے آئی فون رکھنے کے شوقین افراد پر بھی پہاڑ توڑ دیا، قیمتوں میں بھاری اضافہ متوقع
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد کیے گئے نئے ٹیرف کے باعث عالمی تجارت میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، جبکہ صارفین کو قیمتی اشیاء، خاص طور پر آئی فونز، کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایپل نے ٹیرف کے بوجھ کو صارفین پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، تو آئی فونز کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔
ایپل کے زیادہ تر آئی فونز چین میں تیار ہوتے ہیں، جہاں اب 54 فیصد ٹیرف لاگو کیا گیا ہے، جس کے بعد ایپل ایک نازک فیصلہ کن صورتحال سے دوچار ہے: یا تو وہ خود یہ اخراجات برداشت کرے یا قیمتیں بڑھا دے۔
روزن بلیٹ سیکیورٹیز کے تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر ٹیرف کا اثر صارفین پر منتقل کیا گیا تو آئی فون 16 کے بیس ماڈل کی قیمت جو پہلے 799 ڈالر تھی، 43 فیصد اضافے کے بعد تقریباً 1142 ڈالر ہو جائے گی۔ اسی طرح آئی فون 16 پرو میکس، جو اس وقت 1599 ڈالر کا ہے، 43 فیصد اضافے کے بعد تقریباً 2300 ڈالر تک پہنچ سکتا ہے — جو قیمت فولڈ ایبل فونز جیسے گلیکسی زی فولڈ کے برابر ہو جائے گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل کو تقریباً 39.5 ارب ڈالر کے اضافی ٹیرف اخراجات کا سامنا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے کمپنی اپنی دیگر مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ایپل واچز کی قیمتوں میں 43 فیصد، آئی پیڈز میں 42 فیصد، جبکہ ایئر پوڈز اور میک کمپیوٹرز کی قیمتوں میں 39 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔
ان ممکنہ اضافے کی خبروں نے فوری طور پر ایپل کے مالیاتی پوزیشن پر بھی اثر ڈالا۔ جمعرات کو کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 9.3 فیصد کمی واقع ہوئی، جو مارچ 2020 کے بعد ایک دن میں سب سے بڑی گراوٹ ہے۔
ایپل ہر سال 22 کروڑ سے زائد آئی فون فروخت کرتا ہے اور اب اسے امریکہ، چین اور یورپ جیسے بڑے منڈیوں میں سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوا تو صارفین کی دلچسپی متاثر ہو سکتی ہے اور ایپل کی فروخت پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد