Express News:
2025-04-07@12:57:07 GMT

اسپیس ایکس نے 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹس مدار میں روانہ کردیں

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

اسپیس ایکس نے اپنے اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی ایک اور بڑی کھیپ فلوریڈا سے مدار میں لانچ کردی ہے۔

ایک فالکن 9 راکٹ جس میں 28 اسٹار لنک سیٹلائٹ شامل ہیں، اتوار، 6 اپریل کو کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے روانہ ہوا۔

کمپنی کے بیان کے مطابق، لانچ کے تقریباً آٹھ منٹ بعد راکٹ کا پہلا اسٹیج اسپیس ایکس ڈرون شپ پر لینڈنگ کے لیے زمین پر واپس آیا۔

اسپیس ایکس نے ایکس پر اعلان کیا کہ فیلکن 9 کے اوپری اسٹیج نے اسٹار لنک سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار (ایل ای او) میں لفٹ آف کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد منصوبہ بندی کے مطابق چھوڑا۔

یہ لانچ 2025 کا 39 واں فالکن 9 مشن ہے۔ ان پروازوں میں سے دو تہائی اسٹارلنک میگا کنسٹیلیشن کی تعمیر کے لیے وقف کیے گئے ہیں۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا سیٹلائٹ نیٹ ورک ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپیس ایکس

پڑھیں:

رجنی کانت کی ’قُلی‘ کون سے خاص دن ریلیز ہوگی! فلم میں عامر خان کی بھی انٹری

رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قُلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’قُلی‘‘ 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل" ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔

اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔

 فلم قُلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم "جیلر" بھی اگست میں ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔

تاہم رجنی کانت کی نئی فلم "قُلی" کو ’’وار 2‘‘ جیسی بڑی فلم سے باکس آفس پر سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ دنوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسٹار لنک کو نومبر یا دسمبر میں لائسنس مل جائے گا، شزہ فاطمہ
  • میٹا نے نیا اے آئی ماڈل لانچ کردیا
  • اسپیس ایکس کا فرام 2 مشن بحرالکاہل میں اسپلاش ڈاؤن کے ساتھ کامیابی سے مکمل
  • اوکاڑہ: مہندی کے فنکشن کے لیے آنے والی اسٹیج ڈانسر جنسی زیادتی کے بعد قتل
  • حکومت کا اسٹیج تھیٹرز کو فیملی تھیٹربنانے کا فیصلہ، فحاشی کے خاتمے کی قانون سازی
  • کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال
  • مشہور ہالی ووڈ اسٹار پر ریپ کے الزامات عائد
  • کوئٹہ میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس 4 روز بعد بحال
  • رجنی کانت کی ’قُلی‘ کون سے خاص دن ریلیز ہوگی! فلم میں عامر خان کی بھی انٹری