سب کو مل جل کر پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو وہ کہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔ دشمن تاک میں تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں۔ سب کو مل جل کر پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
لاہور میں اپنے انتخابی حلقے این اے 127 میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آپ لوگ یعنی عوام ہماری طاقت ہے۔ ہم نے مشکل حالات میں بھی ہمت نہیں ہاری۔
مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے آپ کے لیے بجلی سستی کی۔ ہم نے ملک کی ترقی کے لیے ایک ایک دن محنت کی ہے۔ نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ عملی کام کرنا ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے ملک میں مہنگائی میں کمی کی، ہم نے مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ پر لایا۔ وزیراعظم نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این اے 127 بجلی شہباز شریف لاہور نواز شریف وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این اے 127 بجلی شہباز شریف لاہور نواز شریف وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ عطا تارڑ کے لیے
پڑھیں:
ترقی کی دوڑ میں پاکستان کو بھارت سے جتوانا ہے، احسن اقبال
نارروال(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ترقی ہے پاکستان کو اس دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک کو ترقی دینی ہے اور پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے۔
احسن اقبال نےکہا کہ ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے تو ملکی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے۔ اور ن لیگ سے جب بھی ملک چھینا جاتا ہے تو ترقی کا پہیہ الٹا چلنے لگتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کا کہنے والوں نے چار سال میں پاکستان کو اجاڑ دیا۔ ان کا نیا پاکستان غریبوں کے لیے جہنم اور بے روزگاری کا پاکستان تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے جب حکومت لی گئی تو ملک دیوالیہ ہونے والا تھا۔ ن لیگ کو حکومت کے بدلے سخت فیصلے کرنے پڑے جس کے ثمرات آج مل رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 4 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اب ملک میں کسی دھرنے، فساد یا لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:’’پہلی بار ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ‘‘