پنجاب میں 300 گراؤنڈ، سپورٹس کمپلیکس اور جمنیزیم بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کھیل اور امن کا عالمی دن دنیا منانے کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کے مثبت کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ معمر اور معذور افرادسمیت دیگر پسماندہ علاقوں کے ہر نوجوان کو سپورٹس کے مساوی مواقع مہیا کئےجارہے ہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کا عالمی دن پر پیغام میں مریم نوازکا کہنا ہے کہ سپورٹس ایونٹس معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں ۔ ہر کمیونٹی کی سماجی ترقی اور امن کو فروغ دینے کے لیے امن کے طورپر منایا جاتا ہے ۔ امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں ۔ امن ہوگا تو کھیل ہوں گے ۔
برطانیہ: جنسی زیادتی کے شبہ میں لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار
مریم نواز کا کہنا ہے کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے ۔ کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک ۔ مسابقت اور برداشت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے گراؤنڈ اور جمنیزیم بنا رہی ہے۔ پنجاب میں 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ ز کو مزید بڑھائیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صحت مند پنجاب ہمارا وژن اور عزم ہے، مریم نواز کا صحت کے عالمی دن پر پیغام
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں "صحت مند پنجاب" وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا گیا ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صحت مراکز اور کلینک آن ویل کے ذریعے محض چند ماہ میں لاکھوں مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 1250 مراکز صحت کو جدید اور خوش وضع کلینکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو باوقار اور معیاری طبی سہولتیں میسر ہوں۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بڑے سرکاری اسپتالوں میں علاج، ٹیسٹس اور مفت ادویات کی فراہمی کو مؤثر اور مربوط اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ عوام کو ان کے گھروں پر ادویات کی فراہمی کا نظام بھی فعال کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے "مریم نواز ہیلتھ کلینک" کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کلینکس میں بنیادی مراکز صحت کی نسبت بہتر اور جدید سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال جلد پنجاب میں فعال ہوگا جبکہ سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے قیام پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
علاوہ ازیں، "چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام" اور "ٹرانسپلانٹ کارڈ" کا اجراء بھی کیا گیا ہے جو بچوں اور پیچیدہ مریضوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بڑے شہروں میں بروقت پہنچانے کے لیے ایئر ایمبولینس سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی یوم صحت نہ صرف طبی مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے بلکہ فیصلہ سازوں کو عوامی صحت کے حوالے سے اقدامات پر آمادہ کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ انہوں نے 2025ء کے عالمی یوم صحت کے تھیم ”صحت مند آغاز، پُرامید مستقبل“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زچہ و بچہ کی صحت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاج کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینا بھی نہایت اہم ہے کیونکہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پُرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عالمی یوم صحت اچھی صحت کو برقرار رکھنے کی یاددہانی کراتا ہے اور ہم روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں کے ذریعے اپنی صحت اور معیارِ زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔