بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
لاہور:سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈپر خاور مانیکاکے فارم ہاؤس میں ہوئی۔
شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا سمیت سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بی بی اور خاور مانیکا
پڑھیں:
لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
کاہنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کے زخمی ہونے کے معاملے کا ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کاہنہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا، 12 سالہ مزمل اپنے چچا کے ساتھ کشمیر پتی روڈ پر جا رہا تھا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزم حسیب نے فائرنگ کی جس سے بچہ زخمی ہوا، زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان پولیس نے کہ ملزم حسیب سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی ہے، ہوائی فائرنگ کی اندھی گولیاں قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں، شہری کسی بھی جگہ قانون کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری 15 پر رپورٹ کریں۔