سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگا دی۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پابندی حج سیزن کے دوران عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر لگائی گئی ہے، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا اور پاکستانی عمرہ ویزا ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کر دی ہے، پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر
پاکستان سے سعودی عرب کے لئے براہ راست پروازوں کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، گاکا کی جائزہ ٹیم جون کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب کے لئے براہ راست پروازوں کی سیکورٹی جانچ پڑتال کے معاملے پر سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی گاکا کی جائزہ ٹیم جون کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیم دورے میں پروازوں کے طیاروں، لگیج اورمسافروں کی سیکورٹی طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔
گاکا کی جانب سے دورے کے لئے ڈی جی سی اے اے سے باقاعدہ اجازت طلب کرلی ہے ، سی اے اے نے ٹیم کے مختلف ایئر پورٹس کے دورے میں پلان اورارکان کے نام بھی طلب کر لئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے والی ٹیم ارکان کی سیکورٹی کلیئرنس وزارت داخلہ دے گی ، مذکورہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد سعودی ٹیم کی پاکستان آمد ہو گی۔