امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے فوری طور پر منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے فوری طور پر منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد اُن ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے جو امریکا سے اپنے شہریوں کی واپسی میں تعاون نہیں کرتے۔ مارک روبیو نے واضح کیا کہ اگر کوئی غیر ملکی شہری امریکا سے بے دخل کیا جائے تو اس کا ملک اُسے واپس لینے کا پابند ہے۔ تاہم، جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت نے اس اصول کی خلاف ورزی کی، جس پر یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جنوبی سوڈان کے شہریوں کو امریکا کے نئے ویزے بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان اگر امریکا سے مکمل تعاون کرے گا تو اس پالیسی پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنوبی سوڈان

پڑھیں:

ٹک ٹاک سے معاہدہ، چین کو امریکی ٹیرف میں ریلیف ملنے کا امکان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور مشہور چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کے نتیجے میں چین کو ٹیرف میں نرمی مل سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پایا تو چین کو درآمدی محصولات میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار معاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے ایک غیر چینی خریدار تلاش کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو جلد ختم ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے، اور کئی ریاستوں میں ایپ تک رسائی ممکن نہیں رہی۔

دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے حال ہی میں دنیا کے تمام ممالک پر کم از کم 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ کینیڈا، چین اور دیگر ممالک نے ان ٹیرف کو غیر منصفانہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مودی، ٹرمپ اور ٹیرف
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نئے وقف قانون کے منسوخ ہونے تک ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • امریکی غنڈہ گردی کو  مسترد کر کے تمام ممالک کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیئے ، انٹرنیٹ صارفین
  • امریکا کسی کو بیدخل کرنا چاہتا ہے تو وہ ملک شہری کی واپسی یقینی بنائے، مارکو روبیو
  • سعودیہ نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی
  • ٹک ٹاک سے معاہدہ، چین کو امریکی ٹیرف میں ریلیف ملنے کا امکان
  • چین کا امریکا کو جواب: تمام امریکی درآمدات پر مزید 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • مارک چیپ مین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر