ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی بلوچستان نے سریاب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

 سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا، برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

 انہوں نے بتایا کہ  کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، انٹیلی جنس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود سٹوریج کی طرف اشارہ دیا جس پر فوری ردعمل اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ایک تباہ کن حملے کو مؤثر طریقے سے روک دیا۔

 علاوہ ازیں سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

 کورکمانڈرزکانفرنس:دہشت گردوں ،انکے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کے عزم کااعادہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے جنرل ہیڈکوارٹرزمیں 268ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔فورم نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی جن میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وہ شہری شامل ہیں جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔فورم کو موجودہ جغرافیائی اسٹریٹیجک ماحول، ابھرتے ہوئے قومی سلامتی کے چیلنجز اور بدلتے ہوئے خطرات کے تناظر میں پاکستان کی اسٹرٹیجک حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔علاقائی اور داخلی سکیورٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے فورم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان ریاستی طاقت کے مکمل استعمال کے ذریعے ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گا جو دشمن قوتوں کے ایماء پر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سہولت کاری اور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر ملکی پشت پناہی یافتہ عناصر بشمول سماجی انتشار پھیلانے والے اور ان کے نام نہاد سیاسی حامی، جو اپنے محدود سیاسی مفادات کی خاطر بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ ناکام بنا دیا جائے گا، تمام غیر ملکی اور مقامی عناصر کے اصل چہرے، ان کے گٹھ جوڑ اور ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت برتے بغیر سختی سے نمٹا جائے گا۔وژن عزمِ استحکام کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوری اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فورم نے قومی یکجہتی کے اصول کو اجاگر کیا۔ ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور کسی بھی قسم کی نرمی یا کمزوری نہیں دکھائی جائے گی۔ آرمی چیف نے پاکستان بھر میں ضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں بین الادارتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی، کیونکہ یہ سرگرمیاں دہشت گردی کی مالی معاونت سے جڑی ہوئی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، فورم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔فورم نے فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، غزہ میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی۔ فورم نے فلسطینی عوام کے لیے سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی، تاکہ سخت ترین تربیت کے ذریعے فوج کی جنگی صلاحیت کو بلندی پر رکھا جا سکے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بند کرنے والے 3 مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • افغانستان سے داخلے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد ہلاک
  • پاک-افغان سرحد پر کامیاب آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، سریاب سے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد
  • کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان
  • مذاکرات ناکام، دھرنا جاری، آج کوئٹہ کی طرف مارچ ہو گا: اختر مینگل
  • بارودی سرنگیں اور ان پھٹا گولہ بارود دنیا میں 10 کروڑ لوگوں کے لیے خطرہ
  • بی ایل اے کیخلاف لاہور میں مظاہرہ، سیاسی شخصیات، عوام کی بڑی تعداد شریک
  •  کورکمانڈرزکانفرنس:دہشت گردوں ،انکے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کے عزم کااعادہ