سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ نواز شریف‘ شہباز شریف اور مریم نواز جب بھی آئیں گے ترقی کا سفر کا آغاز ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں حاصل ہیں، انہیں دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں، یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں۔ امریکہ کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس سے کراس کر گئی۔ بجٹ میں مزید خوش خبریاں ملیں گی۔ میں 6 ماہ قید میں رہا، ملاقات بھی بند تھی یہاں تو عام ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ اربوں روپے کہاں سے آئے جو وکلاء کو دیئے گئے، ان کے ایسے ایسے لیڈر ہیں جن کے گھر والے ان کو ووٹ نہیں دیتے۔ پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا ہے۔ لیڈر تو ان کا سند یافتہ چور ہے۔ بیرون ملک پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک دشمنی کر رہے ہیں، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔ شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف ‘ کبھی چین‘ کبھی سعودی عرب جاتے رہے۔ سیالکوٹ کی شکل بھی چند ماہ میں بدلتی نظر آئے گی۔ خیبر پی کے اور بلوچستان میں بدامنی ہے فوجی جوان آپ کے محافظ ہیں۔ اﷲ کی مدد نواز شریف‘ شہباز شریف‘ مریم نواز اور بلاول بھٹو کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیب کترا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نوبل پرائز ملنے کا کہتے ہیں لیکن فی الحال تو 14 سال قید ملی ہے‘ ہمیں قید میں لنگر ملتا تھا اسے ہر طرح کا کھانا میسر ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایک دوسرے پی ٹی آئی

پڑھیں:

دوسروں کو چور ،چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے آج خود انتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔ ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنے والی جماعت کے خود ٹکڑے ہوگئے، دوسروں کو چور ،چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں سی پیک پر کام کو روکا گیا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے، وزیر اعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔ ن لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔ پچھلی حکومت نے مہنگائی 55فیصد پر پہنچائی، پچھلی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کیا، تحریک انصاف نے ملک کا بیڑہ غرق کیا۔ نوازشریف دور میں سی پیک آیا، ن لیگ کے دور میں دہشتگردی ختم ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دور میں دہشتگردی کی کمر توڑ دی تھی۔ بجلی کا یونٹ 45 روپے ہم نے نہیں پہنچایا تھا، نواز شریف دور میں بجلی ریٹ 11 روپے تھا۔ بانی پی ٹی آئی 4 سال مسلط رہے، ملک کو قرضوں پر ڈبو کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر یہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے، نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو جیل میں ڈالا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے ملک کو استحکام تک پہنچایا۔ نوازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، آج مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔ ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی کام کیے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کسی  معجزے سے  کم نہیں۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کوسیلوٹ کرتی ہوں۔ ن لیگ نے ملک میں سڑکوں کا جال بچایا، انتشار کی پیداوار انتشار ہی پھیلا سکتے ہیں۔ 4 سال میں انہوں نے 40 سال کا حساب کیا۔ پی ٹی آئی آپس میں تقسیم ہے، پی ٹی آئی ملک کو دو ٹکڑے کرنے کی بات کرتے تھی آج خود تقسیم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجلی پی ٹی آئی شہباز شریف عمران خان مریم اورنگزیب نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، احسن اقبال
  • پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے، خواجہ آصف
  • دوسروں کو چور ،چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں، مریم اورنگزیب
  • بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے، خواجہ آصف
  • بانی پی ٹی آئی اول و آخر جیب کترا تھا، خواجہ آصف
  • عمران خان جیب کترا تھا، ہم نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، خواجہ آصف
  • مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی قیادت کو اہم مشورہ
  • سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں‘ مسرت چیمہ