اسپین میں زیادہ سیاح آنے سے گھروں کی قلت، سیاحوں کیخلاف مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
یورپی ملک اسپین کی آبادی 4 کروڑ 83 لاکھ ہے مگر وہاں ہر سال 10 کروڑ سیاح آتے ہیں جن کی بڑھتی تعداد سے نہ صرف گھروں کی قلت نے جنم لیا بلکہ ان کے کرائے بھی آسمان پر جا پہنچے۔
آج لاکھوں کرائے دار اپنی آمدن کا ’’ 40 فیصد ‘‘حصّہ بطور کرایہ دے رہے ہیں جو بہت زیادہ ہے، اسی لیے وہ پریشان و ناراض ہیں۔ سیاحوں کے خلاف مظاہرے معمول بن گئے۔
حکومت نے سیاحوں پر ٹیکس لگائے ، گولڈن ویزے منسوخ کیے مگر ہاؤسنگ بحران کم نہ ہوا۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسپین میں ’’چھ لاکھ‘‘ نئے گھر بنیں گے تبھی مسئلہ حل ہو گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیا انمول بلوچ واقعی ایک کروڑ پتی سے شادی کر رہی ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی
کراچی: پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
انسٹاگرام پر دی گئی وضاحت میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی، اور جب کبھی ایسا ہوگا تو وہ خود اپنے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔
اداکارہ نے لکھا: "جب وقت آئے گا، میں خود اپنے فینز اور انڈسٹری کو اطلاع دوں گی۔ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں، ہر چیز پر یقین نہ کریں جو آپ آن لائن دیکھتے ہیں۔" انمول نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فی الحال شادی کی کوئی بات نہیں ہے۔
یہ افواہیں اس وقت پھیلیں جب عید اسپیشل مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں شادی شدہ شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوئے انمول کا نام لیا، جس پر گلوکار فلک شبیر نے بھی مبارکباد دی۔ اس بات نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا، اور مداح سمجھنے لگے کہ شاید انمول نے خفیہ نکاح کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ انمول بلوچ کی شادی 2025 میں ایک کروڑ پتی بزنس مین عمیر بیگ سے ہونے والی ہے تاہم یہ تمام خبریں کسی بھی مستند ذریعہ سے تصدیق شدہ نہیں تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک انٹرویو میں انمول بلوچ نے خواتین کی مالی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا تھا: "چاہے آپ کے والدین کون ہوں یا آپ کس سے شادی کریں، ایک عورت کو مالی طور پر خودمختار ہونا چاہیے۔"
انہوں نے مزید کہا: "اگر آپ صرف شوہر کی کمائی پر انحصار کریں گی تو آپ کسی بھی ظلم کو سہنے پر مجبور ہو جائیں گی۔"