فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی سینئر اہلکار برائے جنوب اور وسط ایشیائی امور ایریک مئیر وفد کی قیادت کریں گے۔

امریکا کے مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل وفد 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کرے گا، پاک امریکا انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

امریکی کانگریس کے وفد کی پاکستان آمد ،اعلی سطح ملاقاتیں شیڈول

امریکی کانگریس کے وفد کی پاکستان آمد ،اعلی سطح ملاقاتیں شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

امریکی کانگریس کا ایک اعلی۔سطح وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریسی وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، کانگریسی وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا-وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا،

وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ امریکی وفد کرتارپور راہداری کا دورہ اور بابا گرو نانک کے مزار پر حاضری دے گا۔کانگریسی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، دورے میں معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، اور تعلیم جیسے اہم امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے 2 اعلیٰ سطح کے وفود آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • امریکی کانگریس کے وفد کی پاکستان آمد ،اعلی سطح ملاقاتیں شیڈول
  • شعبہ معدنیات میں تعاون کا فروغ، سینئر امریکی عہدیدار آئندہ ہفتے پاکستان آئینگے
  • امریکا کسی کو بیدخل کرنا چاہتا ہے تو وہ ملک شہری کی واپسی یقینی بنائے، مارکو روبیو
  • امریکی محکمہ خارجہ کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا، ذرائع
  • ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان ، امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت وفد اگلے ہفتے آئیگا
  • ٹرمپ ٹیرف: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ممکنہ دورہ امریکا
  • قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا
  • ٹیرف معاملہ، امریکا سے سفارتی عمل شروع کریں گے، سفیر پاکستان