خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات ہوگی، امریکی وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد امریکی انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے ہوگا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت امریکی وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ سے پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔ اس کے علاوہ وفید سینئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں شرکت کرے گا بات ہوگی

پڑھیں:

امریکی کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

امریکی کانگریس کا ایک اعلی۔سطح وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریسی وفد 10 سے 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا. کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں.کانگریسی وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملے گا-وفد مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا.وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ امریکی وفد کرتارپور راہداری کا دورہ اور بابا گرو نانک کے مزار پر حاضری دے گا۔کانگریسی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے.دورے میں معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، اور تعلیم جیسے اہم امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے 2 اعلیٰ سطح کے وفود آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • امریکی کانگریس کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
  • امریکی کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا
  • اگلے ہفتے خیبر پی کے سے احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا: جنید اکبر
  • امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار پاکستان کا دورہ کریں گے
  • ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان ، امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت وفد اگلے ہفتے آئیگا
  • تاریخ میں پہلی بار یورپی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان آئے گی
  • پہلی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی
  • بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ،اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی