گداگری، پیسہ بنانے کا شرمناک طریقہ… تسلیما لودھی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
گدا گری ہمارے ملک میں ایک موذی بیماری کی شکل اختیارکرچکی ہے جس کا علاج ممکن ہونے کے باوجود بھی ناممکن نظر آرہا ہے۔ آج کل کے دور میں گداگری ایک مجبوری کا نام نہیں ہے بلکہ مکمل ایک تنظیم یا گروہ کی شکل اختیارکرچکی ہے جوکہ ایک بڑا کاروبار بنتی جا رہی ہے،کچھ برس پہلے تک گداگر رمضان سے قبل ہی مختلف شہروں میں پھیل جایا کرتے تھے لیکن اب پورے سال ہی ان کا یہ کاروبار چلتا رہتا ہے۔
پاکستان میں مختلف اقسام کے بھکاری پائے جاتے ہیں جیسا کہ مختلف مقامات پرگندے کپڑوں میں عورتیں یا دس سے پندرہ سال کی عمرکے بچے بچیاں چھوٹے چھوٹے شیرخوار بچوں کوگود میں اُٹھائے بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں اور دس روپے یا کسی کھانے پینے کی اشیاء کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں یہ پہلے نمبر والے بھکاری ہوتے ہیں۔
دوسرے ایسے لوگ آپ کو سڑکوں پر دکھائی دیتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی سی اشیاء کو فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں، جیسا کہ پین، پونیاں، لاسٹک ، غبارے وغیرہ جیسی چیزیں بیچتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اگر ان سے کوئی چیز نہ خریدو تو وہ دس روپے یا آٹا روٹی کا مطالبہ کر دیتے ہیں، جب کہ کچھ بھکاری اچھے کپڑوں میں موجود بٹوے کے گر جانے کا بہانہ کر کے یا توکرائے کے پیسے مانگ رہے ہوتے ہیں یا پھر موٹر سائیکل پر موجود خاتون کے ساتھ پٹرول کے پیسے مانگ رہے ہوتے ہیں یا پھر کوئی گونگا بنا گلے میں چارٹس لٹکائے اور ساتھ میں وہیل چیئر پرکسی معذورکو بٹھائے، ہاتھ میں کسی نہ کسی ڈاکٹرکا نسخہ پکڑے کسی بیماری کا بتا کر دوائیاں دلوانے کا کہہ کر بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں اگرچہ کوئی نہ کوئی انھیں دوائیاں دلوا بھی دیں تو یہ لوگ اُن دوائیوں کو کیش کروا لیتے ہیں۔
جیسے ہر پیشے کو اپنانے کے نَت نئے طریقے ہوتے ہیں ویسے ہی ہر پیشے میں مختلف قسم کے لوگ بھی بھرتی ہوتے ہیں، ہر شعبے میں اپ گریڈ اور لیولز ہوتے ہیں۔ ایسے ہی تیسرے نمبر پر اونچے لیول کے بھکاری بھی پائے جاتے ہیں۔ کہیں کسی خوبصورت اور اچھی خاندانی نظر آنے والی لڑکیوں کو کسی نہ کسی بزرگ کے ساتھ کسی سڑک پر چادر بچھا کر بٹھا دیا جاتا ہے یا پھر پوری فیملی بوڑھے والدین، دو بیٹیاں اچھے ملبوسات پہنے یا عبایوں میں فٹ پاتھ پر بیٹھی دکھائی دیتی ہیں جنھیں کسی ظالم بہو بیٹے یا بھائی بھاوج نے گھر سے نکال دیا ہوتا ہے۔ کبھی کسی فٹ پاتھ پر دو جوان میاں بیوی دو بچوں کو گودوں میں اُٹھائے الگ سے کسی فٹ پاتھ پر نظریں جھکائے بیٹھے نظر آتے ہیں۔
پوچھے جانے پر یہ لوگ ایک ہی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ نوکری سے نکال دیا گیا تھا اورکرایہ نہیں دے سکے تو مالک مکان نے بھی گھر سے نکال دیا۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اونچے طبقے والے بھکاری ہوتے ہیں کیونکہ ان لوگوں کا سو، دو سو، پانچ سو یا ہزار سے کچھ نہیں بنتا جب کہ لوگ واقعی میں ایسے بھکاریوں کو مجبور مان کر اُنھیں پانچ ہزار تک بھیک دیتے ہیں کہ جاؤ اپنے گھرکا کرایہ بھر دو یا وغیرہ وغیرہ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس قسم کے بھکاری لوگوں سے پُکارکر پیسے نہیں مانگتے۔
بس سر جھکائے ایسے مجبور ہر لاچاری کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ سامنے والا خود آ کر پوچھنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ بھائی کیا ہوا؟ یہاں کیوں ایسے بیٹھے ہو؟جب کہ اگر انھی جیسے لوگوں کوکبھی نوکری کے لیے کہا جائے تو کسی نہ کسی بات یا بیماری کا بہانہ بنا کر اُن سے جتنے ہو سکیں پیسے وصول کر لیتے ہیں، تاکہ دینے والے کو شک نہ ہو سکے۔
بھکاری ایک نوکری پیشہ آدمی یا کاروباری آدمی سے زیادہ دن بھر میں پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں۔کونوں میں بیٹھے یہ نوٹوں کی گڈیاں گنتے لوگ رات کو سب کمائی اپنے ٹھیکیدار کو دیتے ہیں۔بے شک ملک کے حالات کافی حد تک خراب ہیں، لوگوں کے پاس وسائل کی کمی ہے نوکریاں بھی مشکل سے ہی مل رہی ہیں، کیونکہ ملکی معاشی حالات کی خرابی کی وجہ سے لوگ اپنا کاروبار پاکستان سے سمیٹتے جا رہے ہیں۔ کاروبار میں کمی کے باعث پانچ افراد کی جگہ ایک ہی بندہ کام کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
ایک طرف بڑھتی مہنگائی اور دوسری طرف نوکریوں کی کمی کی وجہ سے بھی لوگ اس پیشے کو اپنانے پہ مجبور ہیں۔ان پیشہ ورانہ بھکاریوں کی وجہ سے سفید پوش لوگ جو واقعی میں ضرورت مند ہیں اُنھیں بھی لوگ شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انھیں بھی پیشہ ور بھکاری سمجھتے ہیں جس سے اُن لوگوں کا حق بھی مارا جاتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ضرورت مند ہونے کے ساتھ ساتھ سفید پوش بھی ہوتے ہیں جو کہ فاقے کرتے کرتے جب مرنے کی ڈگر پر پہنچ جاتے ہیں تب مانگنے کے لیے نکلتے ہیں جب کہ پیشہ ور نہیں ہونے کی وجہ سے اُنھیں دیگر پیشہ ور بھکاریوں جیسے مانگنے کے طور طریقے نہیں آتے لیکن پھر بھی وہ مجبوری میں اپنے پیٹ کی دوزخ کو بھرنے کے لیے سڑکوں پر بطورِ بھکاری نکل آتے ہیں۔
عزتِ نفس اجازت دے نہ دے لیکن پیٹ کو بھرنے کے لیے پھر جو حربے اپنا سکتا ہے ایسا شخص وہ اپناتا ہے۔ ایسے لوگ اپنی عزتِ نفس کو پسِ پردہ ڈال کر دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے مانگنے کا سلسلہ شروع اس لیے بھی ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنے عزیز و اقارب سے بھی نہیں مانگ سکتے، اس لیے اپنے عزیز و اقارب کے علاقوں سے کہیں دور ہی جا کر بھیک مانگتے ہیں، لیکن اگر معاشی طور پر مستحکم لوگوں کو اپنے ارد گرد یا اپنے رشتے داروں میں مستحقین افراد نظر آجائیں تو ایسے لوگوں کو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے نہ پڑیں جب کہ گداگری کی شرح میں کسی حد تک کمی بھی آ سکتی ہے، ایسے لوگوں کو گداگر بننے سے بچایا بھی جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے تو ایسے لوگوں کی بات کریں گے جو کہ بہ حالتِ مجبوری کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہیں تو ایسے لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا، جیساکہ مختلف ہنر مند لوگوں کی جگہ پڑھے لکھے نوجوانوں نے لے لی ہے جس کی وجہ سے ہنر مند لوگوں کا طبقہ بیروزگاری کا شکار ہوا اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا۔
مثال کے طور پرایک کمپنی ایک پڑھے لکھے الیکٹرک انجینئر کو نوکری دینے پر زیادہ ترجیح دیتی ہے نسبتا اُس شخص کے جس نے بچپن سے اس ہنر میں برسوں لگا دیے ہوں اور جس کے پاس ماسوائے اُس ہنرکے کچھ بھی نہ ہو تو اُس آدمی کے پاس بھیک مانگنے کے لیے کوئی چارہ نہیں رہتا۔ تو ہر کمپنی یا ادارے میں ہنر مند اور ان پڑھ لوگوں کا کوٹہ ضرور ہونا چاہیے تاکہ لوگ گدا گری پر مجبور نہ ہوں یا اگر کسی کی نوکری کسی بھی وجہ سے چلی جائے تو حکومت کو اُس کی چند ماہ کے لیے اُجرت مقرر دے اور اُس پر نوکری کی تلاش کا بھی پریشر رکھے تاکہ اُسے بیٹھ کرکھانے کی عادت نہ ہو، جب کہ دوسری جانب وہ لوگ جن کا کوئی کمانے والا نہیں ہے اور اُن کی عمر بھی کمانے والی نہیں ہو تو حکومت ایسے بزرگوں اور بچوں کے ماہانہ اخراجات پورا کرنے کے لیے اُنھیں ایک بھرپور رقم یا راشن، دوا سمیت دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء فراہم کرے تاکہ ایسے لوگ گداگری جیسی لعنت میں ملوث نہ ہوں۔
اب آئی بات اُن لوگوں کی جنھوں نے گداگری اپنا پیشہ بنا رکھا ہے، ایسے گداگروں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے لیے اُن کا ڈیٹا ہونا لازمی ہے جس سے اُن کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے ، تاکہ کارروائی اور اقدامات میں آسانی ہوسکے۔ حکومت کو چاہیے کہ پہلے ایسے گداگروں کو وارننگ دے اور پھر بھاری مالی جُرمانے عائدکرے، جیل میں اُن سے سخت سے سخت کام لیا جائے تاکہ اُنھیں محنت کرنے کی عادت ہو سکے،جب کہ دیگر اقدامات یا کارروائیوں میں ایسا بھی کیا جا سکتا ہے کہ ایسے گداگروں کے خلاف عوام کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے کہ گداگری جیسے کاروبار اور لعنت کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے عوام کو ایسے لوگوں کو پیسے دینے سے گریز کرنا ہوگا۔
اس حوالے سے ملک میں قائم این جی اوز بھی اپنا بہترکردار ادا کرسکتی ہیں کہ اگرکسی شخص کو غریبوں کے لیے کچھ کرنا ہی ہے تو سب سے پہلے تو اپنے ارد گرد یا اپنے عزیز و اقارب میں سب سے پہلے دیکھے یا پھر ایسی این جی اوزکو دے جو واقعی میں غریبوں کی مدد کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہیں۔ پاکستان سے گداگر نہیں،گداگری کے خاتمے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایسے لوگوں کو سب سے پہلے بھیک مانگ کی وجہ سے ایسے لوگ ہوتے ہیں لوگوں کا کے لیے ا ا نھیں سے لوگ ہیں جو ہیں کہ
پڑھیں:
بجلی کے نئے نرخوں میں کمی کے بعد بجلی کے بلوں کا حساب کیسےلگائیں؟ طریقہ جانیں
اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) بجلی کے نئے نرخوں میں کمی کے بعد بجلی کے بلوں کا حساب کرنے کا طریقہ جانئے۔ بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 59 پیسے کی کمی کے بعد پاکستانی بجلی صارفین کو اہم ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے نظام کی بڑی تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے، اور اس سے لاکھوں صارفین کو خاطر خواہ بچت ہونے کی امید ہے۔
بجلی کے نرخوں میں نئی کمی متوقع ہے کہ آنے والے موسم گرما کے دوران ہزاروں لوگوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو کمی کی منظوری کے لیے قائل کرنا ایک مشکل کام تھا۔
تاہم حکومت نے اس مقصد کے حصول کے لیے تندہی سے کام کیا۔ وزیر اعظم نے بجلی چوری سے نمٹنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جس سے ملک کو اربوں کی لاگت آتی ہے۔یہ اقدام اقتصادی اقدامات کی ایک سیریز کا حصہ ہے، جس میں پٹرولیم کی قیمتوں کو برقرار رکھنا بھی شامل ہے، جس کا مقصد گھریلو اور کاروباری اداروں پر مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے ٹیرف میں کمی کو پاکستانیوں کے لیے عید کا تحفہ قرار دیتے ہوئے صنعتوں، زراعت اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اس کی اہمیت پر زور دیا۔
مزیدپڑھیں:ملک میںاس سال کتنی عام تعطیلات ہوں گی ،تفصیلات سامنے آگئیں