متنازع لباس کیلیے مشہور عرفی جاوید نے فوٹوگرافر کو دیکھ کر منہ کیوں چھپالیا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
عجیب و غریب قسم کے ڈیزائن والے لباس زیب تن کرکے خبروں کی زینت بننے والی عرفی جاوید نے فوٹو گرافر کو دیکھ کر حیران کن طور پر اپنا منہ چھپالیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ واقعہ ایک ایئرپورٹ کے باہر پیش آیا۔
عرفی جاوید فوٹوگرافرز کی موجودگی سے بے خبر ایئرپورٹ سے باہر آئیں۔ انھوں نے کیپ لگایا ہوا تھا اور چشمہ بھی پہنی ہوئی تھیں۔
روایت کے برعکس روفی جاوید نے بہت مناسب اور آرام دہ لباس پہنا ہوا تھا۔ ڈھیلی ڈھالی سی ٹی شرٹ کے اوپر جینز کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔
تاہم جیسے ہی عرفی جاوید کی نظر فوٹوگرافرز پر پڑی تو اس سے قبل کے کیمرے کھلتے انھوں نے اپنا منہ چھپالیا۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
فوٹو گرافرز کہاں رکنے والے تھے جس پر عرفی جاوید بابار یہی کہتی رہیں کہ میری حالت تو دیکھو اور اس وقت تصاویر مت بناؤ۔
تاہ فوٹو گرافرز نے عرفی جاوید کا پیچھا نہیں چھوڑا اور ان کے گاڑی میں بیٹھنے میں تک مسلسل تصویریں بنانے کی کوشش کرت رہے۔
یہ تو واضح نہیں کہ آخر فوٹو شوٹ کی دلدادہ عرفی جاوید نے تصاویر بنوانے سے کیوں منع کیا لیکن کہا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ ان کا میک اپ میں نہ ہونا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عرفی جاوید جاوید نے
پڑھیں:
مشہور سیریل سی آئی ڈی کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا اعلان، مداحوں میں غم و غصہ
سونی ٹی وی اپنی مشہور کرائم سیریز "سی آئی ڈی" کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا ڈرامائی اور گمراہ کن اعلان کرنے پر تنقید کی زد میں آگیا۔
ہفتہ 5 اپریل کو چینل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا:
"اے سی پی پرادیومن کی یاد میں… ایک ایسا نقصان جو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا"
ساتھ ہی ایک گرافک بھی شیئر کیا گیا جس پر لکھا تھا:
"ایک دور کا اختتام، اے سی پی پرادیومن (1998–2025)"
اس اعلان کو ابتدا میں اداکار شیواجی ستم (Shivaji Satam) کی حقیقی موت سمجھا گیا، جنہوں نے دہائیوں تک اے سی پی پرادیومن کا کردار نبھایا۔
مداحوں میں فوری طور پر گھبراہٹ اور غم کی لہر دوڑ گئی تاہم جلد ہی یہ واضح ہوا کہ یہ اعلان محض ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ تھا جو "سی آئی ڈی 2" کے آنے والے سیزن کی تشہیر کے لیے کیا گیا تھا۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین نے اس پوسٹ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے سونی ٹی وی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ "یہ مارکیٹنگ نہیں بلکہ دھوکہ ہے" اور کم از کم ایک واضح ڈسکلیمر (وضاحت) ہونا چاہیے تھی۔
دریں اثنا شیواجی ستم کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھوڑے وقت کے لیے بریک لیا ہے تاہم انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ کیا انکا کردار مستقل طور پر ختم کیا جا رہا ہے یا نہیں۔
اس تنازعے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسا کردار جس نے ایک پورے دور کی نمائندگی کی انہیں اس قسم کے ڈرامائی اور گمراہ کن طریقے سے رخصت کرنا ناانصافی ہے۔