بالی ووڈ کے لیجنڈری ہدایتکار اور اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جن کی آخری رسومات میں تمام ہی شوبز اسٹارز نے شرکت کی۔

منوج کمار کی آخری رسومات میں امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن بھی شریک ہوئے اور آخری وقت وہیں رہے۔

اس دوران ایک موقع پر ابھیشک بچن کو فوٹوگرافرز کے ساتھ الجھتے ہوئے دیکھا گیا جو شاید زبردستی تصاویر بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ابھیشک بچن نے فوٹوگرافر کو روکا کیمرے کو پیچھے دھکیلا اور دونوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

بعد ازاں ابھیشک بچن اپنے والد امیتابھ بچن کو لے کر آگے بڑھ جاتے ہیں اور سلمان خان کے والد سلیم خان سے ملاقات کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن اور سلیم خان ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے خیریت دریافت کرتے رہے۔

منوج کمار کی آخری رسومات میں امیتابھ بچن کے علاوہ کمزوری اور نقاہت کے شکار دھرمیندر سنگھ بھی شریک ہوئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن خری رسومات ابھیشک بچن

پڑھیں:

سبحان اعوان اور وشما فاطمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشما فاطمہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھارتی فلم کے مشہور ڈائیلاگ پر لپ سنک کر رہی ہیں اس ویڈیو میں سبحان اعوان اداکارہ سے پوچھتے ہیں کہ گیم کیا ہے تمہارا؟ جس پر وشما فاطمہ جواب دیتی ہیں سر یہی تو آپ کو پتا لگانا ہے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور وہ دونوں کو بہترین جوڑی کے طور پر تعریف کر رہے ہیں اس ویڈیو کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور لوگ اسے پسند کر رہے ہیں اس سے قبل اداکارہ وشما فاطمہ نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنے شوہر سبحان اعوان کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں ان تصاویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے وشما فاطمہ نے کیپشن میں لکھا تھا "محبت دوستی اور مسلسل تعاون کا ایک سال مکمل" اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ "وشما سبحان کی شادی کی سالگرہ" کا استعمال کیا تھا 

View this post on Instagram

A post shared by Washma Fatima (@washma.fatima)

متعلقہ مضامین

  • جیکولین فرنینڈس کی والدہ کی آخری رسومات میں بالی وڈ اسٹارز کی شرکت
  • طوطے کے بعد کوا بھی انسانوں کی طرح بولنے لگا، ویڈیو وائرل
  • پیٹرول پمپ سیل مین سے پیسے چھیننے کا برا انجام، ویڈیو وائرل
  • سبحان اعوان اور وشما فاطمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • منوج کمار، پیدائش ایبٹ آباد میں انتقال ممبئی میں
  • بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار 87 برس کی عمر میں چل بسے
  • معروف بھارتی اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔
  • منوج کمار نے شاہ رخ خان پر 100 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ کیوں کیا تھا؟
  • بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار چل بسے