سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سٹی 42: سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک انتقال کر گئے
ملک قاسم کچھ عرصے سے شدید علیل تھے ،گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،ملک قاسم دو مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ناظم رہ چکے ہیں
کرک،نماز جنازہ کل 4:00 بجے آبائی گاؤں حوجکی کلہ تحصیل تخت نصرتی میں ادا کی جائیگی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملک قاسم
پڑھیں:
چینی وزیر خارجہ کا کھم تھائی سیفندون کے انتقال پرچین میں لاؤ س کےسفارت خانے میں اظہار افسوس
چینی وزیر خارجہ کا کھم تھائی سیفندون کے انتقال پرچین میں لاؤ س کےسفارت خانے میں اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر وانگ ای نے چین میں لاؤس کے سفارت خانے میں لاؤس کےسابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور وہاں موجود کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کئے ۔
لاؤس کے سفارتخانے نے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر وانگ ای کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ کھم تھائی سیفندون پرانی نسل سے تعلق رکھنے والے لاؤ پارٹی اور ریاست کے ایک عظیم رہنما تھے ، جنہوں نے چین اور لاؤس کے درمیان پارٹی اور ریاست کی سطح پر تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ چین لاؤس کے ساتھ مستقبل میں بھی مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں پارٹیوں اور ممالک کے اعلی ترین رہنماؤں کے مابین اتفاق رائے کی رہنمائی میں چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دیا جائے۔