Jang News:
2025-04-06@14:07:56 GMT

بانی پی ٹی آئی اول و آخر جیب کترا تھا، خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی اول و آخر جیب کترا تھا، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، لیڈر تو ان کا سند یافتہ چور ہے، بانی پی ٹی آئی اول و آخر جیب کترا تھا، اسمبلی میں کہتا تھا کہ اسکی جیبوں کی تلاشی لیں، خالی ملیں گی۔

سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ
ملک جس نہج پر کھڑا تھا، تباہی ہی تباہی تھی، کھنڈرات تھے، جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی، بیرون ملک پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک دشمنی کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائے گی،  کل امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، آئندہ چند ماہ میں سیالکوٹ کی شکل بھی بدلتی نظر آئے گی، نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی عروج پر ہے، روزانہ فوجی جوان شہید ہورہے ہیں، فوجی عید کے روز بھی سرحدوں پر پہرہ دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں 6 ماہ قید میں رہا ملاقات بھی بند تھی، یہاں تو ملاقاتیں عام ہورہی ہیں، اربوں روپے کہاں سے آئے، جو وکلاء کو دیے گئے، ان کے ایسے ایسے لیڈر ہیں جن کے گھر والے ان کو ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہوچکے ہیں، یہ ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم تو جیل میں فرش پہ سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں ملی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں، یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں، لیکن پاکستانیوں نے زیادہ رقوم بھیجیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم کسی کا برا نہیں چاہتے، ہم عوام کا بھلا چاہتے ہیں، آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

ان کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے  ؛خواجہ آصف

 سٹی 42خواجہ آصف نے  کہا ہے کہ یہ امریکہ کو کہتے تھے کہ بیانات دے اس نے بھی بیان نہیں دیا،نوبل پرائز کا انعام ملنے کا کہتے ہیں لیکن فلحال تو اس چودہ سال قید ملی ہے 

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہاہمیں قید میں لنگر ملتا تھا اس ہر طرح کا کھانا میسر ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو کہتے تھے پیسے نہ بھیجیں ،یہ بھی چال ان کی ناکام ہوئی 

عمران خان سے لے کر نیچے تک کرپشن میں مبتلا تھا،تحریک انصاف کے راہنما ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں ،ان کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے ،عمران خان جیب کترا تھا،میں اسمبلی میں اس کے ساتھیوں سے کہتا تھا کہ اس کی جیب سے پیسے نکل آئے تو معافی مانگ لوں گا،جنرل باجوہ اور جنرل فیض میٹنگ میں ہمارے ساتھ نہیں۔ بیٹھتا تھا ،اب کہتا ہے جب تک مجھے نہیں لے کر نہیں جائیں گے تب تک پارٹی میٹنگ میں شامل نہیں ہو گی، ایسے ایسے افراد بھی انکے ساتھ ہیں جن کر گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے

اوورسیز کنونشن ؛ وزیر اعظم اور نواز شریف کا لندن شیڈول جاری

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں جتنے لوگ اتنے گروپ ہیں، ہمیں ان کو برا بولنے کی ضرورت نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بانی جیب کترا‘ پی ٹی آئی ٹکڑے ہو چکی‘ ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں: خواجہ آصف
  • بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے، خواجہ آصف
  • عمران خان جیب کترا تھا، ہم نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، خواجہ آصف
  • ان کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے  ؛خواجہ آصف
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا سابق سیکرٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر اظہار افسوس
  • آئی ایم ایف سے ریلیف ناممکن تھا، وزیراعظم نے ہمت نہ ہاری: خواجہ آصف