UrduPoint:
2025-04-06@07:40:02 GMT

بجلی کی قیمت میں کمی صرف 3 ماہ کیلئے ہے

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

بجلی کی قیمت میں کمی صرف 3 ماہ کیلئے ہے

پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025) مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی صرف 3 ماہ کیلئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لئے دیا گیا ہے جب کہ اس میں لائف لائن صارفین کے لیے کچھ بھی فائدہ نہیں ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی ٹیرف میں ریلیف سے متعلق اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مگر اس سے نہ صنعت، نہ زراعت اور نہ ہی عوام کو کوئی حقیقی فائدہ ملنے والا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں دیا گیا سرمائی پیکیج اس عارضی اسکیم کے مقابلے میں کہیں زیادہ منافع بخش تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا پیش کردہ ٹیرف صرف 10 روپے پیٹرولیم لیوی اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ پر مبنی ہے، جس میں آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی شرائط کا حصہ برائے نام ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ واقعی ریلیف ہے تو پھر عوام نے سردیوں میں بجلی کا استعمال کیوں کم رکھا کیا اس نئے پیکیج سے کھپت بڑھے گی مشیر خزانہ نے شہباز شریف کی جانب سے 1.

9 روپے فی یونٹ منفی کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا اور کہا کہ یہ منطق ناقابل فہم ہے، بالکل اسی طرح جیسے پیٹرولیم لیوی کریڈٹ لینے کی منطق سمجھ سے باہر ہے۔

مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا ریلیف صرف اپریل سے جون تک محدود ہے اور اس میں لائف لائن صارفین کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ 1994 اور 2002 کے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کے بعد بھی صارفین کو محض 1.24 روپے فی یونٹ کا فائدہ دیا جا رہا ہے، جب کہ 2015 میں نواز شریف حکومت کی پالیسی آج کے بحران کی بنیادی وجہ بنی ہوئی ہے، جس پر اب تک کوئی بات چیت نہیں ہو سکی۔مزمل اسلم نے زور دے کر کہا کہ درستگی ضروری ہے کیونکہ 7.5 آئی پی پیز سے مذاکرات کے باوجود کوئی حقیقی ریلیف نہیں ملا، بلکہ حکومت کا ریلیف پیکیج پیٹرولیم لیوی، منفی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سیلز ٹیکس کے بوجھ سے جڑا ہوا ہے، جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں کمی پر نواز شریف کا رد عمل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا اور کہا ہے کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی (ن) لیگ کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

شادی کے روز سالی کو قتل کرنے والا بہنوئی گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے ہے:مشیر خزانہ خیبر پختونخوا
  • بجلی ٹیرف ریلیف 3 ماہ کیلئے، لائف لائن صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا، مشیر خزانہ پختونخوا
  • بجلی ٹیرف ریلیف 3 ماہ کیلیے، لائف لائن صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا، مشیر خزانہ پختونخوا
  • رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے ریلیف پیکیج دیا گیا، وفاقی وزراء
  • بجلی کی قیمت میں کمی پر نواز شریف کا رد عمل
  • رمضان المبارک میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے ریلیف پیکیج دیا گیا: احسن اقبال
  • بجلی 25روپے یا 65روپے فی یونٹ سے کم کی، مزمل اسلم کاسوال
  • وزیرِاعظم بتائیں کیا بجلی 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟
  • وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے