پی ٹی ائی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف احتساب کمیٹی کے سربراہ قاضی انور نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کے کڑے محاسبے کا امکان ہے، تیمور سلیم جھگڑا نے کمیٹی کے خلاف ہرزہ سرائی پر انٹرنل اکاونٹیبلٹی ممبران ناخوش ہے۔پی ٹی ائی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی چئیرمین نے آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

کمیٹی سربراہ قاضی انور نے کہا کہ تیمور جھگڑا نے کمیٹی کے سوالات اور اپنے جوابات میڈیا پر شیئر کئے ہیں۔ انہو نے کہا بابر سلیم سواتی کا کوئی مسئلہ سنجیدہ نہیں ہے۔قاضی انور نے کہا کہ رمضان میں 11 وزرا نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی، باقی کابینہ کے دیگر 22 ممبران بھی اپنی کارکردگی پر بریفنگ دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ان وزرا کے بارے میں فیصلہ کریگی، وزرا کی کارکردگی رپورٹ بانی چیئرمین کو پیش کیا جائے گی، فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

36 ارب روپے کی کرپشن ؛پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کا اپنےسابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے جواب طلب

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف  کی احتساب کمیٹی ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔

کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور  بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور  وزیر خزانہ آپ کے دور  میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت  سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔

چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار

احتساب کمیٹی نےکہا ہےکہ محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتہ دار  بھی تھے، محکمہ خزانہ آپ کے دور میں مسلسل مقروض رہا، صحت کارڈز  میں ایسے اسپتالوں کا بھی انتخاب کیا گیا جو معیار  پر پورا نہیں اترتے تھے، کورونا کے دوران یو این کی دی گئی مشینری استعمال میں نہیں لائی گی، محکمہ صحت وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا.سوالنامے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ آپ کا پرائیویٹ سیکرٹری سابق افغان شہری اور  ان کا خاندان پشاور میں ہنڈی کےکاروبار  میں ملوث ہے۔

معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں: وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے سابق وزیر کے گرد گھیرا تنگ
  • پی ٹی آئی کی احتسابی کمیٹی کا تیمور جھگڑا کیخلاف تحقیقات کیلئے بانی سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • تیمور جھگڑا اور علی امین گنڈاپور میں جھگڑا کیا ہے؟
  • 36 ارب روپے کی کرپشن ؛پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کا اپنےسابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے جواب طلب
  • 36 ارب کی خورد بردکا الزام، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا سےجواب طلب کرلیا
  • 36 ارب کی خورد بردکا الزام، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا سے جواب طلب کرلیا
  • سوال نامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے: تیمور جھگڑا
  • پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلئے
  • پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر جواب طلب کرلیے