امریکی اسٹاک ایکچینج میں بدترین مندی؛ ڈونلڈ ٹرمپ سرمایہ کاروں کو دُلاسے دینے لگے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درجنوں ممالک کی درآمدی اشیا پر ٹیرف عائد کرکے جس تجارتی جنگ کو چھیڑا ہے وہ خود امریکی سرمایہ کاروں کے گلے آگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے ٹیرف عائد کرنے کے سب سے زیادہ منفی اثرات کا سامنا خود امریکیوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔
صرف 2 روز میں امریکی اسٹاک ایکسچینج میں 5 سال کی بدترین مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی 60 کھرب ڈالر سے زائد رقم ڈوب گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگین صورت حال اور امریکیوں کی ناراضگی کو بھانپتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پالیسی کی دفاع میں آگئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم اب مزید نہ بیوقوف بنیں گے اور نہ ہی بے بسی کے ساتھ تضحیک کا سامنا کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقتصادی انقلاب ہے، ہم امریکا میں پہلے سے کہیں زیادہ روزگار اور کاروبار واپس لا رہے ہیں اور ہم یہ جنگ جیتیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیل کی کہ تھوڑا صبر کریں یہ (تجارتی جنگ) اتنی آسان نہیں ہوگا لیکن اس کا اختتام تاریخی ہوگا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سمیت درجنوں ممالک پر ٹیکس عائد کیے تھے جس کے جواب میں چین نے بھی جوابی ٹیکسز عائد کیے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے
پڑھیں:
امریکا جانا اب آسان ہوگیا ؟ ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا جس کی قیمت 50 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ یہ گولڈ کارڈ خصوصی رہائشی اجازت نامہ ہے جسے "دی ٹرمپ کارڈ" کا نام دیا گیا ہے۔
صحافیوں کے سامنے کارڈ کی رونمائی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس کارڈ کا پہلا خریدار ہوں۔
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ یہ خصوصی ویزا کارڈ عوام کے لیے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگا۔
یہ کارڈ دراصل گرین کارڈ کا ایک مہنگا ورژن ہے جسے صدر ٹرمپ نے سرمایہ داروں، کاروباری شخصیات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والوں کی امریکا آمد کی ترغیب دینے کے لیے متعارف کرایا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس امید کا اظہار کیا کہ 50 لاکھ ڈالر کی مالیت کے اس گولڈن ریذیڈنسی کارڈ کی آمدنی سے امریکا کا قومی خسارہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یہ کارڈ امریکی شہریت حاصل کرنے کا ایک آسان، فوری اور جدید راستہ ہوگا۔
جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا اس کارڈ کے لیے روسی ارب پتی (اولیگارکس) بھی اہل ہوں گے تو انھوں نے کہا اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔