نہروں کا منصوبہ؛ کیا عظمی بخاری کو آئین پڑھنا آتا ہے؟ شرجیل میمن کا سوال
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سٹی42: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کینالز کی منظوری سے متعلق میٹنگ کے منٹس کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ منٹس میں اپروول کا لفظ کہیں نہیں ہے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے بیان پر افسوس ہوا۔ شرجیل میمن نے عظمیٰ بخٓری سے سوال کیا، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟ آپ کا کوئی وفاق سے مسئلہ ہے تو گھر پر حل کریں .
مہندی کے فنکشن کے لیے آنے والی اسٹیج ڈانسر ریپ کے بعد قتل
آج ہفتہ کے روز بھی دریائے سندھ سے مجوزہ 6 نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔
"دریائے سندھ بچاؤ تحریک" کے "بیداری مارچ "کے شرکا نے نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ سے حیدرآباد تک ریلی نکالی جبکہ نوشہرو فیروز میں حتجاجی ریلی نکالی گئی.
نہروں کی تعمیر کے منصوبےکےخلاف میرپورخاص پریس کلب اور دادو میں بھی احتجاج ہوا اور ریلی نکالی گئی۔
نئی نہر کے منصوبے کی منظوری پر صدر مملکت کے دستخط موجود ہیں، عظمیٰ بخاری
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ والے کہتے ہمارا پانی ہے، آپ کہتے یہ پنجاب کا پانی ہے، پیپلزپارٹی پہلے آپس میں طے کرلے یہ کس کا پانی ہے، آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کے خلاف لڑائی نہیں لڑ سکتے؟
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کا کام رہا ہے لیکن یہاں یہ نہیں ہوتا، کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے پہلے چیک کرلیں کسان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں، پنجاب نہ کسی کا حق چھینتا ہے نہ کسی کو اپنا حق کھانے دیتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا رول ادا کیا ہے، وزیراعلی پنجاب سے سوال کرنے کی بجائے صدر پاکستان سے پوچھ لیں تو بہتر ہوگا، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے۔