ہماری پسماندگی کا غلط استعمال، غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے: مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

تونسہ (آئی پی ایس )سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری پسماندگی کاغلط استعمال اور غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔تونسہ میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد یہاں میں اجتماع سے مخاطب ہوں، ہم بھی کوہ سلیمان کے دامن ہیں اور ابھی کوہ سلیمان کا دامن ہیں، ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری غربت کو جاگیر دار استعمال کر رہا ہے، اس خطے میں وہ آواز موجود ہے جس کو جییوآئی کی آواز کہا جاتاہے، غلامی سیبغاوت ہماری پہچان ہے، دوسرے ممالک سےآزادی کی بھیک نہیں مانگی جاسکتی۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہماری پسماندگی کاغلط استعمال ہو رہا ہے، ہماری غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، حکمران غربت کو کمزوری سمجھتے ہوئیغلط استعمال کر رہے ہیں، مظالم کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، اسلامی ممالک میں آگ بھڑک رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم مغرب کی تہذیب کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، ہمیں امریکا اورمغرب کی غلامی کرنے کہا جاتا ہے، ہم تہذیب،روایات مغرب،یورپ اور امریکا سے مانگتیہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فساد کی جڑ تم ہو،ہم نہیں ہیں، افغانستان،شام اورعرب دنیا میں آگ جل رہی ہے اور اس میں جل بھی میں رہاہوں،انسانیت کیلئیخطرہ بھی میں ہوں،ایسا نہیں ہوسکتا، فلسطین میں اسرائیلی جبر سے60ہزارمسلمان بمباری میں شہید ہوئے، غزہ میں بزرگ ،خواتین اور بچے شہید ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ77سالوں میں ہماریملک یہ بحث ختم نہیں ہورہی تھی کہ سود کو کیسے ختم کیاجائے؟ یکم جنوری2028سے پاکستان میں سود مکمل ختم ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے مولانا فضل الرحمان ہماری پسماندگی کا نے کہا

پڑھیں:

جے یو آئی کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق احتجاج کےلیے ایوان نہیں میدان میں آٹھواں پروگرام کل ہوگا۔

انہوں نےمزید کہا کہ استحکا پاکستان کانفرنس کل تونسہ شریف میں ہوگی، جس میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ جعلی انتخابات کے خلاف عوامی احتجاج جاری رہے گا، تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی فیصلہ اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا، پی ڈی ایم آج بھی قائم ہے: فضل الرحمن
  • پی ڈی ایم ابھی تک برقرار؟ مولانا فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کردیا
  • جبر اور ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • امریکا انسانی حقوق کا قاتل، اسرائیلی وزیراعظم جنگی جرائم کا مرتکب ہے، فضل الرحمان
  • ہماری پسماندگی کاغلط استعمال، غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • 26ویں آئینی ترمیم کو نقصان پہنچا تو سود کے خاتمے کی شق بھی متاثر ہوگی، مولانا فضل الرحمان
  • جے یو آئی کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا
  • مولانا فضل الرحمان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں کر سکے گی، جاوید چوہدری
  • وقف ترمیمی بل کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہیگی، جمعیۃ علماء ہند