محکمہ زکوٰۃ و عشر نے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور میں زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے نئی سکیم متعارف کروا دی گئی جس کے تحت زکوٰۃ فنڈز سے قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔ ابتدائی طور پر سکیم 10 ڈویژنز میں شروع کی گئی۔ زکوٰۃ اور عشر پنجاب کی جانب سے مراسلہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوا دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جرمانے کی وجہ سے جیل میں قید اسیران کی سنی گئی، اب زکوٰۃ فنڈز سے قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔ زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے نئی سکیم متعارف کروا دی گئی، ابتدائی طور پر سکیم 10 ڈویژنز میں شروع کی گئی۔ زکوٰۃ اور عشر پنجاب کی جانب سے مراسلہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوا دیا گیا، جس کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا میں یہ سکیم متعارف کروائی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی یہ سکیم شروع کی گئی ہے، قیدیوں کی رہائی کے لئے 50 ملین جاری کر دیئے گئے ہیں، ہر ضلع کو 5 ملین جاری کئے گئے۔ متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور عشر کمیٹی کے ممبر کی مشاورت سے پیسے استعمال کئے جائیں گے، محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کی جانب سے رہائی کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب کی جانب سے سکیم متعارف زکو ۃ و عشر
پڑھیں:
افغان باشندوں کےانخلاکی مہم ؛ پنجاب سے 1085 افراد کو واپس بھجوایا،ہزاروں کی آج واپسی
قیصر کھوکھر:غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کےانخلاکی مہم جاری ہے ،محکمہ داخلہ کےفارن نیشنل سکیورٹی سیل کےتحت کارروائیاں کی جارہی ہیں
دوروزمیں پنجاب سے1085افرادکوطورخم کےراستےواپس بھجوایاگیا،پنجاب کےہولڈنگ ایریازسے1359اےسی سی ہولڈرزکوآج بھجوایاجارہا ہے ، غیرقانونی طورپرمقیم اےسی سی ہولڈرز کےخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ،
محکمہ داخلہ کاخصوصی سیل صوبہ بھرمیں مانیٹرنگ اورکوآرڈی نیشن کررہا ہے ،محکمہ داخلہ کاخصوصی سیل روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر سے رپورٹس لے رہا ہے
محکمہ صحت میں ٹھیکداری نظام ؛ہزاروں ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈکس ملازمت سے فارغ