سپریم کورٹ ججز روسٹر جاری، آئندہ ہفتے 7 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 آئینی بینچز 7 اپریل سے 11 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔ 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا، 5 رکنی آئینی بینچ ٹیکس مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اسلام تائمز۔ سپریم کورٹ ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 7 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہو گا، بینچ 2 میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباس شامل ہیں۔ بینچ 3 جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور شاہد وحید جبکہ بینچ 4 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہے۔
بینچ 5 جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے، بینچ 6 میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔ بینچ 7 جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 آئینی بینچز 7 اپریل سے 11 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔ 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا، 5 رکنی آئینی بینچ ٹیکس مقدمات کی سماعت کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقدمات کی سماعت کرے گا اور جسٹس
پڑھیں:
9 مئی مقدمات؛ ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد:سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔ اس سلسلے میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔
اسی طرح عالیہ حمزہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔