پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق 20 سال کے دوران پہلی مرتبہ ہاسٹلز میں آپریشن کلین اپ کیا گیا، ہاسٹلز کے مختلف کمروں پر طلبا تنظیموں کے کارکنوں کا قبضہ تھا، غیرقانونی قابضین ہاسٹلز کے قانونی الاٹیز اور سٹاف کو ڈراتے دھمکاتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں گرینڈ آپریشن، ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف چھاپے مارے گئے۔ آپریشن کے دوران درجنوں غیرقانونی مقیم افراد سے ہاسٹلز خالی کرالیے گئے، غیرقانونی مقیم افراد کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ آپریشن لڑکوں کے 17، لڑکیوں کے 11 ہاسٹلز پر کیا گیا، پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں طلبا کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، جب کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز 8 اپریل تک سیل کردیے گئے۔

پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق 20 سال کے دوران پہلی مرتبہ ہاسٹلز میں آپریشن کلین اپ کیا گیا، ہاسٹلز کے مختلف کمروں پر طلبا تنظیموں کے کارکنوں کا قبضہ تھا، غیرقانونی قابضین ہاسٹلز کے قانونی الاٹیز اور سٹاف کو ڈراتے دھمکاتے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں 8 ہزار طلبا و طالبات کی گنجائش ہے، 8 اپریل سے ہاسٹلز میں الاٹیز کے علاوہ کوئی داخل نہیں ہوسکے گا۔ انتظامیہ کا مزید کہنا  تھا کہ  بغیر الاٹمنٹ کوئی طالبعلم ہاسٹلز میں داخل ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں ہاسٹلز کے

پڑھیں:

پی آئی اے نے29؍اپریل سے حج آپریشن کا اعلان کردیا

 

قومی ایئرلائن 280خصوصی پروازوں کے ذریعے 56ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچائے گی

حج آپریشن29؍اپریل سے یکم جون اور بعد از حج آپریشن 12جون سے 10جولائی تک جاری رہے گا

قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے ۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے ، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے ۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے ۔پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے دوران واپس آنے والے عازمین حج کو وطن پہنچانے کے لیے فلائٹس کا مربوط نظام ترتیب دیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور عازمین حج کو کسی بھی زحمت سے بچانے کے پیش نظر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے نے29؍اپریل سے حج آپریشن کا اعلان کردیا
  • گرینڈ آپریشن کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز سیل کردیے گئے
  • افغان باشندوں کےانخلاکی مہم ؛ پنجاب سے 1085 افراد کو واپس بھجوایا،ہزاروں کی آج واپسی
  • پی آئی اے نے حج 2025 کے لیے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا
  • راولپنڈی: افغان شہریوں کیخلاف آپریشن میں تیزی،140 کو حراست میں لے لیا گیا
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز قبضہ مافیا سے چھڑوانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ
  • قومی ایئر لائن پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا
  • طورخم بارڈر سے مزید 27 غیرقانونی طور پر مقیم افغانی اپنے ملک منتقل
  • جنگل میں آگ لگانے، درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت، جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی کا آغاز