Jang News:
2025-04-06@04:19:33 GMT

حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا، بیرسٹر دانیال چوہدری

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا، بیرسٹر دانیال چوہدری

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی نئی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ معاشی استحکام سے ہی ملک مستحکم ہوتے ہیں، ہمیں تعمیری سیاست کی طرف جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا ہے، پہلے بھی ہم نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا، اب بھی پاکستانی عوام کو بجلی کے بلوں میں تاریخی رعایت دی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے دن رات محنت کرکے عوام کو ریلیف دیا، ہم گالم گلوچ کی نہیں ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ گردشی قرضوں میں سے 400 ارب روپے کے بقایا جات ادا کیے، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی۔

بیرسٹر دانیال نے یہ بھی کہا کہ ہم نفرت اورجلاؤ گھیراؤ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، خیبر پختونخوا حکومت میں کی نئی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی میں بوگس بورڈ بنایا گیا، سیکڑوں غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں، خیبر پختونخوا میں بلین سونامی ٹری کے نام پر اربوں کی کرپشن کی گئی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کے پیسوں سے افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی حکومت نے سرکاری ٹھیکے ای پورٹل پر منتقل کردیے، کسانوں کو سستے ٹریکٹرز دیے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے جبکہ ایک صوبائی حکومت انھیں جلاؤ گھیراؤ سکھا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر دانیال نے کہا کہ حکومت نے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: 1 لاکھ 12 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری اشیاء تلف

— فائل فوٹو

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے 1 لاکھ 12 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری اشیاء کو تلف کر دیا۔

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک میں صوبے میں خوراک کے کاروبار سے جڑے معالات کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی، ضبط شدہ ممنوعہ چائنہ سالٹ میں خورد برد کا انکشاف

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کے افسران کی ضبط شدہ ممنوعہ چائنہ سالٹ میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ماہِ صیام کے دوران صوبے بھر میں خوراک کے کاروبار سے وابستہ 10 ہزار 112 معائنے کیے۔

مختلف کارروائیوں میں1 لاکھ 12 ہزار 5 سو 95  کلو غیر معیاری اشیاء تلف کرنے کے علاوہ مختلف نوعیت کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نفرت،گالی نہیں‘ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں: دانیال چودھری
  • ملک دیوالیہ پن سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے: بیرسٹر دانیال چوہدری
  • بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں: بیرسٹر سیف
  • بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے ہے:مشیر خزانہ خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ماہ میں 158 دہشت گرد ہلاک
  • عید گزر گئی کارکن تیاری پکڑلیں، جنید اکبر
  • وفاقی حکومت کے ارکان کے بیانات انتہائی غیرذمہ دارانہ ہوتے ہیں، علی امین گنڈاپور
  • وفاق دہشتگردی کے مسئلہ پر سنجیدہ ہے تو پختونخوا کو فنڈز جاری کرے، بیرسٹر سیف
  • خیبر پختونخوا: 1 لاکھ 12 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری اشیاء تلف