جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے مخالف ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی پر چاروں صوبوں کا کوٹا متعین ہے، جے یو آئی 6 کینالز نکالنے کی مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کا منصوبہ ترک کیا جائے، اس وقت پورا سندھ اور تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 6 کینال معاہدے پر دستخط کیے، وہ اب عوامی دباؤ کی وجہ سے پریشان ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنا باقی صوبوں سے زیادتی اور نفرت کا باعث بنے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: دریائے سندھ سے 6

پڑھیں:

کینال تنازع: پیپلز پارٹی نے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے نہروں کے معاملے پر سمجھوتا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین، پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نہروں کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کے لیے اس کی بقا کی جنگ ہے  لہٰذا وہ احتجاجاً انتہائی قدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی نہروں کے خلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد کے خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے۔ بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد کے خاتمے یا اتحاد مشروط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں حکومتی اتحاد لنک کینال مسئلے کے حل سے مشروط کرنے، پارلیمان میں یا سڑکوں پر بھرپور احتجاج کا آپشن بھی زیرغور ہے۔

مزید پڑھیے: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان

فی الوقت تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے میں سندھ حکومت تک کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ اس کی قیادت کو سندھ حکومت نہیں سندھ کے عوام عزیز ہیں۔

چوہدری منظور کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل

نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے پریس کانفرنس کی ہے اور اس دوران کینال کے منصوبے پر تنقید کی ہے جس کے جواب میں ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بھی رد عمل دیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کی پرانی روایت ہے لیکن پنجاب میں اس طرح کی سیاست نہیں ہوتی۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اندرونی اختلافات کو میڈیا پر لانے کی بجائے آپس میں حل کرے اور غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کرے۔

مزید پڑھیں: نہریں بنانے کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبہ سندھ آمنے سامنے کیوں ہیں؟

پی پی رہنما چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے رہنما پانی کو اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنما اسے پنجاب کا پانی قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی پہلے آپس میں یہ طے کرلے کہ پانی کس کا ہے کیوں کہ اس طرح کے بیانات سے صرف کنفیوژن پیدا ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب پیپلز پارٹی چوہدری منظور سندھ عظمیٰ بخاری کینال تنازع ن لیگ نہروں کا معاملہ

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی (ف) کی دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کی مخالفت
  • ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، مراد علی شاہ کا وزیراعظم سے کینال منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ
  • کینال بن رہی نہ بننے دیں گے ‘ پیپلز پارٹی ہر چیز کی قربانی دینے کو تیار ہے : وزیراعلیٰ سندھ
  • حکومت مخالف تحریک کے امکانات
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج
  • دریائے سندھ سے نئی کینالز کا متنازعہ قاتل منصوبہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، امین انصاری
  • کینال تنازع: پیپلز پارٹی نے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کرلیا
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہیے: چوہدری شافع حسین