پنجاب میں نئے کار واش سٹیشنز پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پنجاب میں نئے کار واش سٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔محکمہ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی، نئے کار واش سٹیشن بنانے پر پابندی پر عمل درآمد فوری ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، ایک گاڑی دھونے پر 400 لیٹر پانی ضائع ہوجاتا ہے۔دوسری جانب محکمہ ماحولیات کے حکام کا کہنا تھا کہ نئے سروس سٹیشن خشک سالی کو مزید سنگین کرکے ماحولیاتی، سماجی اقتصادی مشکلات کا باعث بنیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم برقرار، گرمی کی شدت میں اضافہ
لاہور:پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشنرز کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک دو روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم خشک اور گرم رہے گا۔