بھارت میں بیڈ نما گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
جب بات "دیسی جگاڑ" کی ہو تو بہت سے لوگ بھارت کو سرفہرست مانتے ہیں۔ ایسے ہی ایک تازہ ترین آن لائن پوسٹ میں مغربی بنگال کے آدمی کی تخلیق کا مظاہرہ کیا گیا ہے، ایک "بیڈ کار"۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں نواب شیخ نامی شہری ہے جو مرشد آباد کی سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کی تفریح کا سامنا پیدا کررہا ہے۔
کلپ میں چار پہیوں اور بریکوں کے ساتھ ایک موبائل گاڑی ہے جو بیڈ میں بدلی ہوئی ہے۔ یہ ایک موٹر سے چلتا ہوا بیڈ ہے اور اسٹیئرنگ سسٹم کے ذریعے ریگولیٹ ہوتا ہے۔
گدے، رنگین بیڈ شیٹ، اور تکیے رکھنے کے علاوہ بستر میں ایک عجیب اضافہ ہے: پاؤں کی طرف دونوں سائیڈز پر مررز لگے ہوئے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Nabab Sk (@noyabsk53)
ایک موقع پر مسٹر شیخ اٹھتے ہیں اور شاہ رخ خان کی طرح کھلے بازوؤں کا پوز دیتے ہیں اور پھر بیٹھ کر اپنی ڈرائیو آسانی سے جاری رکھتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، ’’ہندوستان نئے لوگوں کے لیے نہیں ہے۔‘‘
تاہم، ایک ایکس صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا، "کیا اس کے پاس ایسی گاڑی کو سڑک پر چلانے کے لیے متعلقہ محکمے سے ضروری دستاویزات اور منظوری حاصل ہے؟ لوگ اکثر بنیادی اصول و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہیں، صرف اپنی (خود غرض) خیر خواہی کے لیے۔"
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یوٹیوبرز پر شدید تنقید
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر ویوز اور فالوورز کے لیے شوشے چھوڑتے ہیں، وہ نظریے کی بات کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے کبھی کسی یوٹیوبر یا سوشل میڈیا تھنک ٹینک کے مشورے پر نہیں چلنا، کیونکہ ان کا اپنا حال بے حال ہے دو یا چار سال پہلے یہ لوگ کچھ اور کہتے تھے، اور آج ان کے ضمیر جاگ گئے ہیں۔”
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ “ایسی شخصیات جو صرف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ اور مقبولیت کی جستجو میں ہوں، ان کا نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ان کے کردار پر سوالات اٹھتے ہیں اور ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا۔”
انہوں نے سوشل میڈیا پر نظریاتی اور اخلاقی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “لگے رہو منا بھائی، کیونکہ ان کی باتوں میں حقیقت کم اور چمک دمک زیادہ ہے۔”
Post Views: 1