Jang News:
2025-04-06@04:19:33 GMT

ڈاکٹر عاصم نے صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

ڈاکٹر عاصم نے صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق بتا دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری : فوٹو فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر مملکت کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی طبعیت بہت بہتر ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر مملکت کے ٹیسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ کورونا ہوا ہے، کچھ ایسی ادویات ہیں جو پاکستان میں دستیاب نہیں تھیں وہ منگوائیں، اب صدر کی طبعیت بہت بہتر ہے، انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین کی جانب سے انہیں مسلسل چیک کیا جا رہا ہے،  کورونا کے کیسز اب بھی آ رہے ہیں لیکن وہ اتنا خطرناک نہیں ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر زرداری بالکل ٹھیک ہیں، میڈیکلی فٹ ہیں، انہیں ان کے اسپیشلسٹ دیکھ رہے ہیں، انفیکشن کنٹرول کے ڈاکٹر،  ڈاکٹر اسامہ بھی صدر مملکت کو دیکھ رہےہیں۔

عاصم حسین نے کہا کہ صدر زرداری کی صحت سے متعلق قیاس آرائی مناسب نہیں، صدر زرداری کی صحت سے متعلق سیاسی کورونا کہنا بالکل غلط بات ہے، ہمارے پاس ریکارڈ ہے کورونا کیسز اب بھی آرہے ہیں، لیکن یہ پہلے جیسا کورونا نہیں، یہ کورونا کا ایک اور قسم کا ویرینٹ ہے، کورونا کا یہ ویرینٹ اتنا مہلک نہیں، اس کے اتنے منفی اثرات نہیں، کورونا کی اینٹی وائرل دوائیاں آگئی ہیں جو کافی مؤثر ہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ سیاسی مخالفین جو مرضی ہے کہتے رہیں ہم تو ہر چیز کو ٹوئسٹ دیتے ہیں، سیاسی مخالفین چاہے کوئی اچھا ہو یا بیمار ہر چیز پر ٹوئسٹ دیتے ہیں، بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے، پھر یہاں کا سوشل میڈیا بھارت کے سوشل میڈیا سے چیزیں اٹھاتا ہے، بھارتی سوشل میڈیا سے چیزیں اٹھا کر چلانا مناسب نہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی صحت سے متعلق ڈاکٹر عاصم صدر مملکت نے کہا کہ

پڑھیں:

صدر آصف زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ جانیں

صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا، شعبہ انفیکشنز ڈیزیز کےماہرین روز 3 مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں، امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔

ڈاکٹر عاصم نے مزید بتایا کہ صدر سے ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے، صدر زرداری کے اہلخانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کی صحت بہتر، کل ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائیگا،ڈاکٹر عاصم حسین
  • صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر عاصم کا ردعمل سامنے آگیا
  • صدر آصف علی زرداری  کے متعلق شاندار خبر
  • آصف علی زرداری کی صحت بارے سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز جھوٹی خبریں چلا رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم
  • سوشل میڈیا پر صدر مملکت کی صحت کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین
  • صدر آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہورہی ہے، ڈاکٹر عاصم حسین کا بیان
  • صدر آصف زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ جانیں
  • صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر کا اہم بیان آگیا
  • آصف زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا اہم بیان آ گیا