بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، الحمدللہ ملک کی اکانومی میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
دریں اثنا محمد نواز شریف نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف کے حکومتی اقدامات کی تحسین کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا،نواز شریف
عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا،نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا اور کہا ہے کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی (ن) لیگ کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔