اورکزئی، آئی ایس او مسئولین کا مختلف تفریحی مقامات کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اراکین آئی ایس او نے اورکزئی کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح کی اور معروف مذہبی و روحانی شخصیت سید میر انور شاہ کے مرقد پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر سینئر احباب بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے ریجنل صدر محمد حسن نے ریجنل، ضلعی و یونٹس کابینہ سمیت ضلع اورکزئی کے مختلف تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔ جس میں اراکین آئی ایس او نے اورکزئی کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح کی اور معروف مذہبی و روحانی شخصیت سید میر انور شاہ کے مرقد پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر سینئر احباب بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہا۔
آئی ایم ایف سے ریلیف ناممکن تھا، وزیراعظم نے ہمت نہ ہاری: خواجہ آصف