پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

شہرام ترکئی کا کہنا ہے ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچےگا، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور بےگناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی توانائیاں امن و امان کی بحالی اور گڈ گورننس پر مرکوز رکھیں۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پارٹی کے بعض رہنماؤں پر سازشوں کا الزام لگایا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ کے پی تیمور جھگڑا نے خود پر خرد برد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے عمران خان کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

دوسری جانب احتساب کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے خلاف مکمل تحقیقات کیلئے پارٹی کے بانی عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتساب کمیٹی کے مطابق عمران خان سے اجازت ملتے ہی محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

نیوزی لینڈ سے شکست پر پاکستانی شائقین برہم خوشدل شاہ کی فینز سے تلخ کلامی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی تحقیقات پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی احتسابی کمیٹی کا تیمور جھگڑا کیخلاف تحقیقات کیلئے بانی سے اجازت لینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے تیمور جھگڑا کے خلاف چھان بین کے معاملے پر مکمل تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت ملتے ہی محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن، بےقاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ
تیمور جھگڑا کے سوشل میڈیا پر کانفیڈینشل دستاویزات شیئر کرنے پر کمیٹی میں سخت تشویش بھی پائی گئی ہے۔

تیمور جھگڑا سے کرپشن کی چھان بین، سوالنامہ بھجوا دیا گیا

پی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔

کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے تیمور جھگڑا کے خلاف انضابطی کارروائی کی سفارش بھی کرے گی، تیمور سلیم جھگڑا نے سوالنامہ کے جواب میں کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، کمیٹی نے عدم اعتماد کے بعد تیمور جھگڑا کو تحقیقات روکنے، بانی پی ٹی آئی کوآ گاہ کرنے کا پیغام دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تیمور جھگڑا نے کمیٹی کے جواب پر واٹس ایپ گروپ میں شکریہ بھی ادا کیا۔

پی ٹی آئی کی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیجا تھا۔

سوالنامے میں پوچھا گیا تھا کہ بطور وزیرخزانہ آپ کےدور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا، پنشن اور گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالے گئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کروائی گئی، محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتہ دار بھی تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • گنڈا پور حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے: اختیار ولی
  • پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہرام ترکئی کا وزیر اعلی گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
  • علی امین گنڈا پور کے بیانات سے عمران خان کی تحریک کو نقصان پہنچے گا: شہرام خان ترکئی
  • پی ٹی آئی میں اختلافات، اسد قیصر اور وزیراعلیٰ گنڈاپور آمنے سامنے
  • علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے دیا
  • پی ٹی آئی کی احتسابی کمیٹی کا تیمور جھگڑا کیخلاف تحقیقات کیلئے بانی سے اجازت لینے کا فیصلہ