جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دبگا 1 ارب ڈالرز مل جائینگے: محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کچھ دن قبل آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کیا گیا، ہم نے آئی ایم ایف کے تمام بینچ مارکس پورے کیے، یہ پاکستان کا پروگرام ہے ہمیں اس کی ضرورت ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے ادارہ جاتی نظام بنا رہے ہیں، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کو اب پائیدار معاشی استحکام میں بدلنا ہے، ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں آئی ایم ایف مشن 30 محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ترسیلات کو 36 ارب ڈالرز تک لے کر جائیں گے، ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ ضروری ہے، بینکنگ سیکٹر کا معیشت میں اہم کردار ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جون کے آخر تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر میں بہتر طریقے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، رواں مالی سال معاشی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا پاکستان کا تجارتی شراکت دار ہے، ٹیرف معاملے پر وزیراعطم نے 2 کمیٹیاں بنا دی ہیں، اس معاملے پر پاکستان کا ایک وفد بھی امریکا جائے گا، ہم معاملے کا حل چاہیں گے، ہم چاہیں گے کہ اس معاملے پر پاکستان اور امریکا دونوں کا فائدہ ہو۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب آئی ایم ایف نے کہا کہ
پڑھیں:
آئی ایم ایف معاہدے اور معاشی بحران پر پی ٹی آئی کی تنقید حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے گئے
مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں تحریک انصاف کو آئی ایم ایف معاہدوں کے طعنے دیتی رہی ہیں انہوں نے خود پچھلے تین برسوں میں چار معاہدے کیے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ ہمیں بار بار معیشت کو بارودی سرنگوں سے تباہ کرنے کے طعنے دیے گئے جبکہ آٹھ فروری کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بار بار کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے اصل ڈیلز کس نے کیں اور کن شرائط پر کیں وہ ابھی تک قوم کے سامنے نہیں لائی گئیں شیخ وقاص نے سوال اٹھایا کہ اگر پی ڈی ایم کی حکومت نے کوئی عوامی مفاد میں معاہدے ختم کیے ہیں تو قوم کو بتایا جائے کہ وہ کونسی ڈیلز تھیں جو واپس لی گئیں اس موقع پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے موجودہ معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب جیب میں پیسے ہوں تو مہنگی چیز بھی سستی محسوس ہوتی ہے لیکن پچھلے دو برسوں میں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں منفی گروتھ ہوئی ہے جو مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ہے مزمل اسلم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں صنعت میں ڈبل ڈیجٹ گروتھ دیکھنے میں آئی لیکن بعد میں ہر سال صنعت تنزلی کا شکار رہی انہوں نے انکشاف کیا کہ دو ہزار پچیس تک ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر چالیس اعشاریہ پانچ فیصد ہو چکی ہے جو ایک خطرناک حد ہے انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف کے دور میں بے روزگاری کی شرح دو اعشاریہ چھ فیصد تھی جو اب چھ فیصد سے تجاوز کر چکی ہے پاکستان کی پچاس فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے اور لوگ بہتر زندگی کے لیے ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کیسی معاشی ترقی ہے جس میں لوگ اپنی گاڑیاں بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور روزمرہ ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت اپنی معاشی پالیسیوں کا کھلے عام جائزہ لے اور عوام کے سامنے حقائق پیش کرے تاکہ اصل ذمہ داروں کا تعین ہو سکے