26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی کے 88 کارکنان کو شناخت پریڈ کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر سپرا کے سامنے ملزمان کو پیش کیا گیا جہاں پراسیکوشن نے تمام ملزمان کی شناخت کرانے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔
پراسیکوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کرنی ہیں۔
عدالت نے پراسیکوشن کی درخواست پر پی ٹی آئی کارکنان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے وکلاء انصر کیانی، سردار محمد مصروف، زاہد ڈار اور مرتضی طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف تھانہ کوہسار اور ترنول میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری ہے،جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزا ئے موت پانے والی خاتون اور آشنا بری
مزید :