صدر زرداری کا علاج جاری، ملاقاتوں پر پابندی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر کے اہلخانہ کو علاج سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے، اہلخانہ آصف زرداری اور ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر عاصم حسین آج میڈیا کو صدرِ مملکت کی صحت سے آگاہ بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ یکم اپریل کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کر کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
بعدازاں ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مملکت آصف علی زرداری ڈاکٹر عاصم حسین
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کی طبیعت اب کیسی ہے ؟ جانیں
صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔
صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا، شعبہ انفیکشنز ڈیزیز کےماہرین روز 3 مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں، امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔
ڈاکٹر عاصم نے مزید بتایا کہ صدر سے ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے، صدر زرداری کے اہلخانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔