گورننس میں بہتری: آئی ایم ایف کا دوسرا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) 30 پاکستانی محکموں کے ساتھ گورننس میں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔ آئی ایم ایف مشن وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر حکام سے بھی مذاکرات کرے گا۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری کے لیے دوسرا مشن بھیجا ہے۔ آئی ایم ایف مشن منصوبہ بندی کمیشن، نجکاری کمیشن، آڈیٹر جنرل، نیب، ایف آئی اے، اوگرا و دیگر حکام سے بھی مذاکرات کرے گا۔
مزید پڑھیں: بجٹ برائے مالی سال 26-2025: معاملات آئی ایم ایف ہی طے کرے گا
آئی ایم ایف کا یہ وفد بینکنگ سیکٹر اور کنسٹرکشن کے شعبے میں مسابقت کا بھی جائزہ لے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک ایف بی آر پاکستان وزارت خزانہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف اسٹیٹ بینک ایف بی ا ر پاکستان ا ئی ایم ایف آئی ایم ایف کرے گا
پڑھیں:
بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچے گا
بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) وفد کل پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچے گا، وفد سال2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا، عالمی مالیاتی ادارے کا وفد ٹیکس ریونیو اقدامات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد اخراجات پر کنٹرول، ترقیاتی اخراجات سے متعلق مذاکرات کرے گا۔
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔