Daily Mumtaz:
2025-04-05@19:55:31 GMT

مشہور ہالی ووڈ اسٹار پر ریپ کے الزامات عائد

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

مشہور ہالی ووڈ اسٹار پر ریپ کے الزامات عائد

برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق یہ الزامات مختلف ادوار میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق ہیں۔ رسل برانڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تمام تعلقات باہمی رضامندی سے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رسل برانڈ پر دو مرتبہ جنسی زیادتی، ایک بار زبردستی جنسی عمل اور ایک بار جنسی حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات چار مختلف خواتین کی جانب سے سامنے آئے ہیں، جنہوں نے پولیس سے رجوع کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اور متاثرہ خواتین یا معلومات رکھنے والے افراد سے رابطے کی اپیل کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ ستمبر 2023 میں منظر عام پر آیا، جب ’سنڈے ٹائمز*، ’دی ٹائمز‘ اور چینل 4 کی ’ڈسپیچز‘ نے الزامات پر مبنی رپورٹس شائع کیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 1999 سے 2005 کے درمیان لندن اور بورنماؤتھ کے مختلف علاقوں میں مبینہ واقعات پیش آئے تھے۔

واضح رہے کہ 49 سالہ رسل برانڈ 2 مئی کو لندن کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ رسل برانڈ، جو اسٹینڈ اپ کامیڈی سے شہرت پانے کے بعد ٹی وی، ریڈیو اور فلموں کا حصہ بنے، ماضی میں بھی اپنے متنازع بیانات اور ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا نشانہ بن گئیں

مصنوعی ذہانت نے جہاں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں، وہیں یہ کئی افراد کے لیے مشکلات اور اذیت کا سبب بھی بن رہی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ خواندگی کی کمی کی وجہ سے بیشتر لوگ اصل اور جعلی ویڈیوز میں فرق نہیں کر پاتے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں کئی مشہور شخصیات کو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی جعلی ویڈیوز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، اور اب اس کی زد میں کم عمر اداکارہ عینا آصف بھی آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی۔ کئی افراد نے اس ویڈیو کو حقیقی سمجھ کر اداکارہ پر تنقید کی، جبکہ کچھ صارفین نے اسے جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دیا۔

عینا آصف کا کیریئر
عینا آصف 2008 میں پیدا ہوئیں اور اس وقت میٹرک کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ ماڈل کیا اور کئی مشہور برانڈز کے ٹی وی کمرشلز میں کام کیا۔

انہوں نے 2021 میں ڈرامہ سیریل ”پہلی سی محبت“ میں حمنا کا کردار ادا کرتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے بعد، 2022 میں ”ہم تم“ میں ملیحہ اور ”پنجرہ“ میں عبیر کا کردار نبھایا۔2023 میں، وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ ”مایی ری“ میں قرۃ العین (انی) حبیب کے مرکزی کردار میں نظر آئیں، جس سے انہیں بے حد شہرت ملی۔

یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے نہ صرف مشہور شخصیات بلکہ عام لوگ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین کو چاہیے کہ وہ کسی بھی وائرل ویڈیو کو شیئر یا اس پر تبصرہ کرنے سے پہلے اس کی حقیقت کو جانچ لیں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد
  • سرگودھا: محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
  • رجنی کانت کی ’قُلی‘ کون سے خاص دن ریلیز ہوگی! فلم میں عامر خان کی بھی انٹری
  • معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،کام میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش
  • اسکوئیڈ گیم کے مشہور اداکار کو جنسی زیادتی کے جرم میں ایک سال قید کی سزا
  • لاہور میں مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے
  • عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا نشانہ بن گئیں
  • وین ڈیم پر انسانی اسمگلنگ کا الزام، خواتین کو ’تحفے‘ کے طور پر پیش کیا گیا
  • امریکا نے چین میں موجود اہلکاروں پر چینی شہریوں کے ساتھ رومانی یا جنسی تعلقات پر پابندی عائد کردی