پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 120796 رہی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔
گزشہ روز ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 984 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 288 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 20 ہزار 796 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 508 رہی۔
بازارِ حصص میں اس 1 ہفتے میں 97.
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 101 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 475 ارب روپے ہے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہفتہ وار
پڑھیں:
بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے اسٹاک ایکسچینج کو تگڑا کردیا
بجلی کے نرخ اور مہنگائی میں کمی پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 100 انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے سے 118938 پر بند ہوا ہے۔
100 انڈیکس کاروباری دن میں 1671پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر 14491 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 56 پیسے ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 8 پیسے اضافے سے 281.99 روپے ہے۔
مزید پڑھیے: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔
اب تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگی۔ صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی یوں صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے ہوگا۔
علاوہ ازیں پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ 1.5 فیصد تھی۔
یہ شرح ایک سال پہلے یعنی مارچ 2024 میں 20.7 فیصد تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کی کمر مزید ٹوٹ گئی، مارچ میں مثبت نتائج کا مشاہدہ
لہٰذا بجلی کی قمیت میں کمی کے اعلان اور مہنگائی میں خاطر خواہ کمی کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ اضافہ بجلی کی قیمت میں کمی پاکستان اسٹاک ایکسچینج مہنگائی میں کمی