عمران خان کی9مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کوجلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
(جاری ہے)
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔فاضل عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوسمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور: ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت 8 اپریل کو مقرر
— فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔
لاہور ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے خلاف دائر کردہ درخواست پر لاہور کی عدالت میں 8 اپریل کو سماعت ہو گی۔