لک پاس پر دھرنا نویں روز میں داخل ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی قیادت میں مستونگ لک پاس پر دھرنا نویں روز میں داخل ہوگیا۔
بی این پی سربراہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں، یہ رویہ افسوس ناک ہے۔
بی این پی کا قافلہ کوئٹہ میں داخلے سے روکنے کے لیے انتظامیہ کے اقدامات، مستونگ اور مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا دیے۔
کوئٹہ میں موبائل فون پر ڈیٹا انٹرنیٹ سروس 4 روز سے معطل ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی جزیرے میں داخل ہونے پر امریکی سیاح گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اپریل 2025ء) ایک امریکی سیاح کو شمالی سینٹینیل جزیرے میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا، جہاں کے باشندے بیرونی دنیا سے ہر طرح کا رابطہ ختم کر چکے ہیں۔ یہ سیاح سینٹینی باشندوں کے لیے "تحفے" کے طور پر ایک ناریل اور ڈائٹ کوک ساتھ لے گیا تھا۔
بھارتی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ایک امریکی سیاح کو ایک آئسولیٹڈ قبیلے کے جزیرے میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
اس کے پاس ڈائٹ کوک کا ایک کین اور ایک ناریل تھا۔24 سالہ شخص شمالی سینٹینیل جزیرے میں داخل ہوا، جو بھارت کے جنوب مشرقی ساحل سے دور جزائر انڈمان اور نکوبار کا حصہ ہے۔
وہ سینٹینی لوگوں سے ملنا چاہتا تھا، جو باقی دنیا سے بالکل علیحدہ رہتے ہیں۔
(جاری ہے)
تقریباً 150 کی تعداد میں موجود سینٹینیلیز افراد بیرونی دنیا کے ساتھ تمام تر رابطہ ترک کر چکے ہیں اور جو بھی ان کے جزیرے کے قریب آتا ہے اس پر وہ نیزے پھینکنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
ان کی زبان اور ثقافت باہر کے لوگوں کے لیے آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ اس دورے کو GoPro کیمرے پر ریکارڈ کیا گیاسیاح نے مبینہ طور پر مرکزی جزیرے سے ممنوعہ علاقے تک کھلے سمندر میں تقریباً 35 کلومیٹر کا سفر کرنے کے لیے ایک موٹر والی کشتی کا استعمال کیا۔
مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچانے اور ان کے طرز زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے بھارتی اور غیر ملکی شہریوں پر شمالی سینٹینیل جزیرے کے پانچ کلومیٹر کے اندر سفر کرنے پر یکساں پابندی ہے۔
انڈمان اور نکوبار جزائر کے پولیس چیف ایچ جی ایس دھالیوال نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا، "وہ تقریباً پانچ منٹ کے لیے مختصر طور پر اترا، ساحل پر تحفہ چھوڑا، ریت کے نمونے اکٹھے کیے اور اس نے اپنی کشتی پر واپس آنے سے پہلے ایک ویڈیو ریکارڈ کی۔" ان کے بقول مذکورہ شخص کے GoPro کیمرہ فوٹیج کے جائزے میں اس کو جزیرے پر پہنچتے اور اترتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "امریکی شہری کو گرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور اب مزید پوچھ گچھ کے لیے اسے تین روزہ ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔"
شمالی سینٹینیل جزیرے پر جانے کی کوششیںپولیس کے مطابق اسی سیاح نے اس سے قبل اکتوبر 2024 میں کیاک (کشتی) کا استعمال کرتے ہوئے جزیرے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن ہوٹل کے عملے نے اسے روک دیا تھا۔
بعد میں اس نے جنوری 2025 میں دوبارہ کوشش کی۔اس بار اس نے ابتدا میں سیٹی بجا کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس کے بعد اس نے ناریل اور ڈائیٹ کوک کو بطور "تحفہ" چھوڑ دیا اور قبیلے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ اس امریکی سیاح کو کیا سزا مل سکتی ہے۔ انڈمان 400 مضبوط جاراوا قبائل کا گھر بھی ہے، جن کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں بیرونی لوگوں کے رابطے سے بھی خطرہ ہے۔
مقامی لوگوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم سروائیول انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر کیرولین پیئرس نے ڈی پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا، "اب تک یہ بات بالکل واضح ہو چکی ہے کہ غیر رابطہ شدہ لوگوں میں فلو یا خسرہ جیسی عام بیرونی بیماریوں سے بچنے کے لیے کوئی قوت مدافعت نہیں پائی جاتی ہے، جو ان کا مکمل صفایا کر سکتی ہے۔"
انہوں نے کہا کہ سیاح کا رویہ بظاہر "احمقانہ" تھا۔
سن 2018 میں ایک امریکی مشنری غیر قانونی طور پر شمالی سینٹینیل جزیرے پر اترا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مقامی باشندوں نے اسے تیروں سے مارا تھا۔
انڈمان اور نکوبار جزائر، میانمار کے قریب، بھارت کے لیے تزویراتی طور پر اہم ہیں اور اہم جہاز رانی کے راستوں پر واقع ہیں۔ نئی دہلی کا اس جزیرہ نما خطے میں فضائی اور بحری اڈے بنانے کا منصوبہ ہے۔
ادارت: کشور مصطفیٰ