پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے، افضال بھٹی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
او پی ایف کے ایم ڈی محمد افضال بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے، ہم دنیا کے ساتھ ملکر ہی مشترکہ مستقبل اور ترقی کی منازل حاصل کرسکتے ہیں، حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خوشحالی ہے.
محمد افضال بھٹی نے کہا کہ اپریل میں او پی ایف کنونشن ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا، اورسیز پاکستانی اب راج کریں گے، موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے۔
اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت و ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین سی ایم پنجاب کمیٹی عدنان چھٹہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پہلے 365 دن کی کارکردگی میں مجموعی طور پر 90 سے زیادہ عوامی فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
الزام تراشی جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے، سمعتا افضال
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ الزام تراشی جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی عادت بن چکی ہے، عوام کو گمراہ کرنا اور حقائق مسخ کرنا جماعتِ اسلامی کی روایت ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا ہے۔
سمعتا افضال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام سے تمام فیصلے جمہوری انداز میں کرتی آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ایسے فیصلے کرنے کا حق رکھتے ہیں جو عوامی مفاد میں ہوں۔