شانگلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،4افراد جاں بحق ،ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے مٹہ اعوان میں ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیوحکام کے مطابق شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے مٹہ اعوان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتا ل الپوری منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی، 10 مسافر زخمی
تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات سے پشاور جانے والی کوسٹر مالاکنڈ کی مین شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، افسوس ناک حادثے میں 10 مسافر شدید زخمی ہو گئے، جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مسافر کوسٹر رفتار پر قابو نہ رکھ پانے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی درگئی اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طور پر طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ لیویز حکام نے ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کو قرار دیا ہے۔
حادثے کے بعد مین شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک معطل رہی، جسے بعد ازاں کلیئر کر کے بحال کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔