سابق کیوی کرکٹر کریگ مک ملن نے اپنی کرکٹ بورڈ پر سوالیہ نشان لگادیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس جب بھی دورہ پر آتی ہے تو پچز باؤنسی تیار کروائی جاتی ہیں لیکن جب بھارتی ٹیم دورے کیلئے آتی ہے تو بیٹنگ پچز بنوادی جاتی ہیں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دوغلا معیار ہرگز سمجھ نہیں آتا، یہ واقعی مایوس کُن ہے۔

مزید پڑھیں: امام انجری کا شکار؛ فیلڈر کی تھرو اوپنر کے منہ پر جالگی، ویڈیو وائرل

دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز میں کیویز نے 1-4 اور تین میچز کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی باؤنڈری لائن پر ننھی بچی سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم دورے کے دوران محض ایک ٹی20 میچ میں فتح حاصل کرسکی تھی جبکہ انہیں 6 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شکست کے بعد محمد رضوان کا ایک اور حیران کن بیان سامنے آگیا

نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا کہناتھا کہ یہ سیریز مایوس کن رہی، ہمارے لیے مثبت پہلو بابراعظم کی اچھی فارم اور نسیم شاہ کی بیٹنگ ہے، سفیان نے بہت اچھی باؤلنگ کی، میں نیوزی لینڈ کو کریڈٹ دوں گا۔

انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمیں نئی گیند کے خلاف بہتر کھیلنا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ ہم پی ایس ایل کا لطف اٹھائیں گے، یہ ہمارے لیے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ ہم چیمپئنز ٹرافی (اور اس سیریز) میں اچھا نہیں کر سکے، اُمید ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

برطانوی بادشاہ کی گاجر کی بانسری پر دھن نے سب کو حیران کردیا

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ: خوشدل شاہ شائقین کے نازیبا جملے پر مشتعل، حملہ کرنے کی کوشش
  • شکست کے بعد محمد رضوان کا ایک اور حیران کن بیان سامنے آگیا
  • نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا
  • نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف
  • تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز کا ہدف
  • مارک چیپ مین پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے سے بھی باہر
  • نیوزی لینڈ سیریز: کس پاکستانی بولر نے بیٹنگ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا؟
  • تیسرا اور آخری ون ڈے:شاہینوں کو کلین سویپ کا چیلنج درپیش، نیوزی لینڈ بھی کلین سویپ کو تیار