غزہ میں صورتحال بے قابو؛ صحافی، ڈاکٹر اور حماس کمانڈر سمیت 30 شہید
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
غزہ میں صورتحال بے قابو ہو گئی۔ اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں گزشتہ روز بچوں اور خواتین سمیت مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شمالی غزہ کے مسلسل اسرائیلی محاصرے کے باعث شمالی غزہ کے مرکزی شہر میں پانی کی سپلائی بھی مکمل بند ہو گئی۔ اسرائیل نے غزہ شہر کے جنوب سے فلسطینیوں کی مزید جبری نقل مکانی کا حکم دے دیا۔
صدر فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی حملے میں حال ہی میں 15 طبی اور ایمرجنسی اہلکاروں کا قتل مشتبہ جنگی جرم ہے جو غزہ جنگ کے تاریک ترین لمحات میں سے ایک ہے ۔
فلسطینی جرنلسٹس پروٹیکشن کمیٹی کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں ٹارگٹڈ حملہ کرتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد صالح محمد برداوِل، ان کی اہلیہ اور ان کے تین بچوں سمیت شہید کر دیا۔ صالح 18 مارچ کے بعد شہید ہونے والے چوتھی فلسطینی صحافی ہیں۔
میڈیا رپورٹس اور اسرائیلی و فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے علاقے صیدا کے رہائشی علاقے میں ایک فلیٹ پر حملہ کر کے حماس کمانڈر حسن فرحات کو ان کے بیٹے اور بیٹی سمیت شہید کر دیا۔ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ان کی تنظیم کے11 ویں ڈاکٹر حسام آل لولو، ان کی اہلیہ اور 28 سالہ بیٹی کو بمباری کر کے شہید کردیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے غزہ،مغربی کنارے پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے اہلکاروں کی حالیہ ماوات جنگی جرائم کمیشن کے لئے باعث تشویش ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے مسائل کا شکار فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکامی،سلامتی کونسل کی کارکرگی پر سوالیہ نشان ہے۔فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے اور سلامتی کونسل کو اس سب کو روکنے کیلئے لازما اقدامات کرنے چاہئیں۔
چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے زور دیا کہ دو ریاستی حل ہی واحد ممکنہ راستہ ا ور جنگ کو دوبارہ شروع کرنا صرف مزید قتل اور نفرت کو جنم دیگا۔اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ میں خوراک کو ہتھیار کے طور استعمال اجتماعی سزا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کا ہدف بنا کر قتل، امدادی کارکنوں اور طبی مراکز پر جان بوجھ کر حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیل نے
پڑھیں:
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے مزید ’علاقے پر قبضہ‘ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) اسرائیلی فوج نے آج جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے ایک علاقے میں پیش قدمی کی ہے تاکہ اسے ایک ''سکیورٹی زون‘‘ کے طور پر وسعت دی جائے، جو غزہ انکلیو کے کناروں کے گرد قائم کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل کی فوج کا یہ اقدام حکومت کی جانب سے غزہ کے جنوب میں بڑے پیمانے پر علاقوں پر قبضے کے منصوبے کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ آپریشن غزہ شہر کے مضافاتی علاقے شجاعیہ میں جاری ہے، جہاں فوجی شہریوں کو منظم راستوں کے ذریعے باہر نکلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انخلاء اور شہری نقل مکانیاسرائیل نے جمعرات کو شجاعیہ کے رہائشیوں کے لیے انخلاء کے انتباہات جاری کیے تھے، جس کے بعد ہزاروں افراد اپنے گھروں سے نکل آئے۔
(جاری ہے)
کچھ رہائشی اپنا سامان ہاتھوں میں اٹھائے پیدل چل رہے تھے جبکہ دیگر گدھا گاڑیوں، سائیکلوں یا وینوں کے ذریعے علاقہ چھوڑتے دیکھے گئے۔
حالیہ دنوں میں لاکھوں فلسطینیوں کی نقل مکانی اس جنگ کے سب سے بڑے اجتماعی انخلاء میں سے ایک کے طور پر سامنے آئی ہے، کیونکہ اسرائیلی فورسز اپنے زیر کنٹرول علاقوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
نیتن یاہو کا دورہ ہنگری بین الاقوامی قانون کے لیے ’برا دن‘ ہے، جرمنی
فضائی حملہ اور ہلاکتیںغزہ میں حماس کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے تفاح محلے میں واقع دار الارقم اسکول کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
یہ عمارت بے گھر خاندانوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی تھی۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس عمارت کو حماس کے عسکریت پسندوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے طور پر استعمال کیا تھا اور الزام لگایا کہ جنگجو شہری ڈھانچوں کو اپنے اڈوں کے طور پر جان بوجھ کر استعمال کرتے ہیں۔ حماس نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شہریوں کے درمیان آپریشن نہیں کرتی۔
جنوبی غزہ میں پیش قدمیغزہ کے جنوبی کنارے پر اسرائیلی فوجیں کھنڈر میں بدل چکے رفح شہر کے گرد اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اس نے متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا ہے، جس میں حماس کا ایک مبینہ کمانڈ سینٹر بھی شامل ہے۔ تاہم اسرائیل نے ان علاقوں کے لیے اپنے طویل مدتی مقاصد کو واضح نہیں کیا، جو وہ ''سکیورٹی زون‘‘ کے طور پر قبضے میں لے رہا ہے۔
اسرائیلی ناکہ بندی کا ایک ماہ مکمل، غزہ میں ’بھوک کا راج‘
فلسطینیوں کے خدشاتغزہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد زمین کے وسیع حصوں کو مستقل طور پر خالی کروانا ہے، جن میں غزہ کی آخری زرعی زمین اور پانی کا ڈھانچہ بھی شامل ہے۔
ان کا الزام ہے کہ اسرائیل کی حتمی حکمت عملی غزہ کی آبادی کو مستقل طور پر بے گھر کرنا ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے سے مطابقت رکھتی ہے، جس میں غزہ کو امریکی کنٹرول کے تحت ''واٹر فرنٹ ریزورٹ‘‘ میں تبدیل کرنے کی بات کی گئی تھی۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ان فلسطینیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا، جو رضاکارانہ طور پر غزہ چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ جنگ کا پس منظر اور موجودہ صورتحالاسرائیلی فوج نے دو ماہ کے جنگ بندی وقفے کے بعد 18 مارچ کو غزہ پٹی میں اپنا آپریشن دوبارہ شروع کیا تھا۔ اسرائیلی وزراء نے کہا ہے کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک کہ غزہ میں اب بھی موجود 59 یرغمالیوں کو واپس نہیں لایا جاتا۔
حماس نے کہا ہے کہ وہ ان یرغمالیوں کو صرف اس معاہدے کے تحت رہا کرے گی، جو جنگ کے مستقل خاتمے کا باعث بنے۔ یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ ساتھ متعدد مغربی ممالک حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
حماس کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں 18 مارچ سے بڑے پیمانے پر حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 12 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ جنگ سات اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی، جب حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل میں داخل ہو کر ایک دہشت گردانہ حملہ کیا۔ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق ان کارروائیوں میں 1200 افراد ہلاک کر دیے گئے تھے جبکہ 250 سے زائد یرغمالی بنا لیے گئے تھے۔ اس کے بعد سے اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا لیکن اس وجہ سے غزہ کے بیشتر حصے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں اور حماس کے طبی ذرائع کے مطابق 50 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ا ا / ع ب، ر ب (روئٹرز، اے پی ، اے ایف پی)